Book Name:Badshogooni Haram Hai

آواز، اُلُّو کو دیکھ لینا، وغیرہ(2)کبھی کسی وَقْت یا دن یا مہینے سے بَدفالی لینا۔ (3)کوئی کام کرنے کا اِرادہ کیا اور کسی نے طریقہ کار میں نَقْص کی نشاندہی کردی یا اس کام سے رُک جانے کا کہا تو اس سے بَدشُگُونی لینا کہ تم نےابتداءہی میں  ٹانگ اَڑا دی،اب تو یہ کام نہیں ہوسکے گا۔(4) اخبارات میں شائع ہونے والے ستاروں کے کھیل سے اپنی زندگی کو غمگین ورَنجیدہ کرلینا۔ (5)مہمان کی رخصتی کے بعد گھر میں جھاڑو دینے کو منحوس خیال کرنا۔(6) جوتا اُتارتے وَقْت جوتے پر جوتا آنے سے بَدشُگُونی لینا۔(7) سیدھی آنکھ پھڑکے تو یقین کرلینا  کہ کوئی مصیبت آئے گی(8)یہ سمجھنا کہ خالی قینچی چلانے سے گھر میں لڑائی ہوتی ہےاور کسی کا کنگھا اِستعمال کرنے سے دونوں میں جھگڑا ہوتا ہے۔(9)بچہ سویا ہو ا ہواُس کے اوپر سے کوئی پھلانگ کر گزر جائے تو بچے کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے (10) رات کو آئینہ دیکھنے سے چہرے پر جُھریاں پڑتی ہیں(11) سورج گرہن کے وَقْت حامِلہ عورت چُھری سے کوئی چیز نہ کاٹے کہ بچہ پیدا ہوگا تو اس کا ہاتھ یا پاؤں کٹا یا چِراہوا ہوگا(12)کبھی نمبروں سے بَدفالی لینا(بالخصوص یورپی ممالک کے رہنے والے 13کے ہندسے کو منحوس سمجھتے ہیں) (13) مغرب کی اذان کے وَقْت تمام لائٹیں روشن کردینی چاہئیں ورنہ بلائیں اُترتی ہیں ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

مجلس مدرسۃُ المدینہ

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں لوگوں کو نیک اعمال کی طرف رغبت دلا رہی ہے، وہیں کم و بیش104شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت میں مصروف ہے،جن میں سے ایک شعبہ مَدَنی مُنّوں کی تعلیم وتربیت کیلئے مدرسۃ ُالمدینہ(للبنین) اورمَدَنی مُنّیوں کیلئےمدرسۃ ُالمدینہ(للبنات)قائم ہیں۔جن میں تَجْوِیْد وقراءت کےساتھ قرآنِ کریم حفظ