Book Name:Jhoot ki Tabah Kariyaan

دِلاتی رہیں۔  اس کے علاوہ ذیلی حلقے کے8مدنی کاموں میں بھی خوب خوب حصہ لینے کی عادت بنائیں۔  اگر ان مدنی کاموں میں مُستقل مزاجی کے ساتھ شرکت اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں اِستقامت نصیب ہوگئی تو اللہ کریم اور رسول  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی محبت مزید پیدا ہوگی، صحابہ و اولیاء کا مُبارک فیضان جاری و ساری ہوجائے گا، گناہوں سے دِل بیزار ہوگااور فِکْرِ آخِرت کے ساتھ سُنَّتوں کے مُطابِق زِندگی گزارنےکرنے کا بھی ذِہْن بنے گا۔  اِنْ شَآءَاللہ

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ’’ہفتہ وار سُنّتوں بھرا  اجتماع ‘‘ 

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! ذیلی حلقے کے8مدنی کاموں میں سے  ایک مدنی کام ”ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرااِجْتِماع“ بھی ہے، اَلْحَمْدُلِلّٰہاس مدنی کام  کے بے شمار دُنیوی واُخروی فوائد ہیں، مثلاً٭ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع کی برکت سے اسلامی بہنوں سےملاقات وسلامکی سُنَّت عام ہوتی ہے۔  ٭ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماعکی برکت سے علمِ دِین سےمالامال قِیمتی مدنی پھول اُمّت ِ مسلمہ تک پہنچائے  جاتے ہیں۔  ٭ہفتہ وار سُنَّتوں بھرااجتماع بےنمازیوں کونمازیبنانےمیں بہت مددگار ہوتا ہے۔  ٭ ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع کی برکت سے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول کیتشہیر و نیک نامی ہوتی ہے۔   ٭ہفتہ وارسُنَّتوں  بھرے اجتماعمیں مانگی جانے والی دُعائیں قبول ہوتی ہیں، اس کےعلاوہ صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاناوراولیائےکرامرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہم اجمعینکی سیرتِ مبارکہ پرسُنّتوں بھرے بیانات ہوتےہیں۔   آئیے! بَطورِ تَرغِیْب ہَفْتَہ وار اِجْتِماع میں حاضِری کی ایک  مَدَنی بَہار سُنئےاور اِجْتِماع میں پابندی کے ساتھ حاضِر ہونےکی نِیَّت کیجئے، چنانچہ

گھریلو مسائل حل ہوگئے

  باب المدینہ  (کراچی ) کی ایک بزرگ اسلامی بہن مختلف گھریلو مسائل میں گرفتارتھیں۔  ایک دن دعوتِ اسلامی کے مشکبارمدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن سے ان کی ملاقات ہوئی تو اُن اسلامی بہن نےان کی غمخواری کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کی بھی نیت کروائی۔  اس کے علاوہ انہیں سنّتوں بھرے اجتماع میں اپنے مسائل کے حل کے لئے دُعا کرنے کی بھی ترغیب دلائی۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اُس اسلامی بہن کی انفرادی کوشش کی برکت سے وہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کرنے لگیں۔  وہاں وہ اپنے مسائل کے حل کے لئےاللہ پاک کی بارگاہ میں دعا بھی کیا کرتیں، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ