Fazilat Ka Maiyar Taqwa

Book Name:Fazilat Ka Maiyar Taqwa

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس عشر  واطراف گاؤں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا!تقویٰ و پرہیزگاری ایک ایسی خوبی ہے جس کی برکت سےبندہ اللہ پاک اور رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے نزدیک فضیلت و بلندمرتبے والا ہوجاتا ہے۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے اندر بھی تقویٰ و پرہیزگاری آجائے،ہمیں بھی اللہ پاک اور رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی رضا نصیب ہوجائے تو  ہمیں چاہئے کہ ہم عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں اور سنتوں کی خدمت کے لئے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و بیش 104شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت میں مصروف ہے،انہی شعبہ جات میں سے ایک”مجلس عشر و اطراف گاؤں“بھی ہے۔مُسلمانوں کی خیر خواہی اور عُشْر کی اَھَمِّیّت کے پیشِ نظر مُسلمانوں میں اِس عظیم مالی عِبادَت کو اَدا کرنے کا شعور بیدار کرنے اور اُنہیں عدمِ اَدائیگی کے گُناہ سے بچانے کیلئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ”مجلسِ عُشْر و اطراف گاؤں“کا قِیام عمل میں لایا گیا ہے۔عُشْر درحقیقت زمین کی زکوٰۃ ہے۔زمین میں جو فَصْلیں وغیرہ ہوتی ہیں،اُس کا دَسواں(10/1)حِصّہ اور بعض اوقات بیسواں(20/1) حصّہ پیداوار کی زکوۃ فرض ہوتی ہے،لہٰذا عُشْر کے دنوں میں ہفتہ وار اور دیگر سُنّتوں بھرے اجتماعات میں راہِ خدا میں خَرْچ کرنے کے فضائل بیان کر کے دعوتِ اسلامی کو عُشْر دینے اور جمع کرنے کی ترغیب دِلائی جاتی ہے۔اس شعبے کے ذِمہ داران،عُشر کی وصولی کے لیے وقتا فوقتاً کسانوں،زمینداروں،باغات کے مالکان وغیرہ سے اِنفرادی کوشش کے ذریعے رابطہ کرتے رہتے ہیں،” کسان اجتماعات“کا بھی اِنعقاد کیا جاتا ہے،رِسالہ”عُشر کے احکام“تقسیم کرکے عُشر دینے کا ذہن دِیا جاتا ہے۔بالخصوص زمینداروں کو چاہئے کہ وہ عشر کے بارےمیں معلومات کیلئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کے رسالے”عُشر کے اَحکام“اور”چندہ کرنے کی شرعی اِحتیاطیں“کا لازمی مُطالَعہ کریں اور شریعت کے مُطابق اپنی فصلوں کی زکوۃ نکالنے کے بارے میں دارُ الافتاء اہلسنت سے ضرور رہنمائی حاصل کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مَزارات پر حاضری کے آداب

                میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!آئیے!دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتِی ادارے مکتبۃ المدینہ کے رسالے”مَزاراتِ اولیاء کی حِکایات“سے مَزارات پر حاضِری کا طریقہ اور اس کے آداب سُنتے ہیں، چنانچہ