Fazilat Ka Maiyar Taqwa

Book Name:Fazilat Ka Maiyar Taqwa

       ٭اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہم اجمعین کے مزاراتِ طیِّبات پر حاضِری دینے اور اُن سے فیض لینے کا بُزُرگوں کا معمول رہا ہے،جیسا کہ فقہ حنبلی کے پیروکاروں کے شیخ امام خلّال رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:مجھے جب بھی کوئی معاملہ درپیش ہوتاہے ،میں امام موسیٰ کاظم بن جعفر صادق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے مزار پر  حاضر ہوکر آپ کا وسیلہ پیش کرتاہوں۔اللہ  کریم میری مشکل کو آسان کر کے مجھے میری مراد عطا فرمادیتاہے۔(تاریخ بغداد،۱/۱۳۳)٭حضرت سَیِّدُنا امامِ شافِعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:مجھے جب کوئی حاجت پیش آتی ہے،دورَکَعْت نَماز ادا کرکے امامِ اعظم ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے مزارِ پُر انوار پر جاکر دعا مانگتا ہوں،اللہ کریم میری حاجت پوری کردیتا ہے۔(الخیرات الحِسان، ص ۲۳۰)

) اعلان :(

مزارات پر حاضری سے متعلق بقیہ آداب   تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان آداب کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں  پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

)1(شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی،یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ