Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait

سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ !صحابَۂ  کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کی شان کس قَدر بُلند وبالا ہےکہ اللہ پاک  نے ان کے اَعمال قَبول فرماکر انہیں اپنی دائمی رِضا اور جنّتی نعمتوں کی بشارت (خوشخبری)  سنائی،اور بھی کئی آیات ہیں جن میں صحابَۂ کرام کی شان،ان کامقام اور دیگر خوبیاں و کمالات بیان ہوئے ہیں۔اللہ  پاک کے پیارے حبیب، حبیبِ لبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےبھی مُختلف مَواقع پراپنے پیارے صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کی عَظمت وشان بیان فرمائی اور ان کے مقام و مرتبے کو عظیمُ الشّان انداز میں اُجاگر فرمایا  ہے۔ آئیے!حُصُولِ بَرکت کیلئے صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی عظمت پر 3فرامینِ مُصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم سنئے۔

  -1ارشاد فرمایا  : بے شک اللہ پاک نے مجھے مُنْتَخَب فرمایا اور میرے لئے میرے اَصحاب کو پسند فرمایا ،پھر ان میں سے میرے وزیر، مددگاراور رِشتے دار بنائے ،فَمَنْ سَبَّہُمْ پس جو انہیں گالی دے گا،فَعَلَیْہِ لَعْنَۃُ اللّٰہِ وَالْمَلَائِکَۃِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِیْنَ اس پر اللہ پاک ،اس کے فِرِشتوں اورتمام لوگوں کی لَعْنت ہے، لَایَقْبَلُ اللّٰہُ مِنْہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ صَرْفًا وَّلَا عَدْلًا ،روزِ قیامت اللہ پاک ، نہ اس کا کوئی فَرض قَبول فرمائے گانہ نفل ۔  (الصواعق المحرقہ،ص۴)  

  -2ارشاد فرمایا  : میرے صحابہ کے بارے میں اللہ پاک سے ڈرتے رہو ” میرے بعدا نہیں  (اپنی تہمتوں اور بُری باتوں کا)   نشانہ مَت بنانا ،پس جس نے ان سے مَحَبَّت کی، تو اس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وجہ سے ایسا کیاا ور جس نے ان سے بُغْض رکھا تو اس نے (دَرحقیقت) مجھ سے بُغْض کی وَجہ سے ایسا کیا،جس نے انہیں اَذِیَّت دی،اُس نے مجھے اَذِیَّت دی اور جس نے مجھے اَذِیَّت دی، اُس نے اللہ پاک کو اَذِیَّت دی اور جو اللہ پاک کواِیْذا دے،عنقریباللہ پاک اس کی پکڑ فرمائے گا۔“  (مشکاۃ،کتاب المناقب ،باب مناقب الصحابہ ،۲ /   ۴۱۴،حدیث  : ۶۰۱۴)