Book Name:Farooq-e-Azam ka Ishq-e-Rasool

رہیں گی اِنْ شَآءَ اللہ … فیشن پرستی کو چھوڑ کر سنتیں اپنائیں گی اِنْ شَآءَ اللہ …،  فلمیں ڈرامے اور گانے باجے چھوڑ کر صِرْف مدنی چینل دیکھیں گی اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! کامل مَحَبَّت کی علامتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ مَحَبَّت کرنے والے کو اپنے محبوب سےتَعَلُّق رکھنے والی ہر ہر چیز سے مَحَبَّت ہو ۔اَمِیْرُالْمُؤمنین حضرت سَیّدُنا فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی مَحَبَّتِ رَسُوْل  کے کیا کہنے ! سَیِّدُنا فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نہ صرف اللہ  پاک کے محبوب ، دانائے غُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ بابرکات سے مَحَبَّت فرماتے تھے بلکہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اَوْلاد،  اَزْواج،  اَصْحاب بلکہ ہر وہ چیز جسے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ نِسْبَت ہو جاتی اس سے بھی والہانہ عقیدت اورمَحَبَّت فرماتےاوریہی حقیقی مَحَبَّت کے تَقاضوں میں سے ہے۔ اَمِیْرُ الْمُؤمنین حضرت سَیّدُنا فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی سیرتِ طَیِّبَہ  کے بے شُمار واقعات ایسے ہیں،  جن سے اسی حقیقی مَحَبَّت و عشق کا والہانہ اِظہار ہوتا ہے ،  آئیے! ان میں سے ایک واقعہ سنئے۔

اللہ  پاک پارہ 30 سُوْرَۃُ الْبَلَد  کی پہلی اور دوسری آیت میں اِرْشاد فرماتا ہے:

لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ(۱) وَ اَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ(۲)  (پارہ:۳۰،  البلد:۲، ۱)                      

ترجَمۂ کنزُالعِرفان: مجھے اِس شہر کی قسم۔جبکہ تم اس شہر میں  تشریف فرما ہو۔

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! مُفَسِّرینِ کرام کا اس بات پر اِجْماع (اِتِّفاق) ہے کہ اس آیتِ کریمہ میں اللہ پاک جس شہر کی قسم یاد فرما رہا ہے،  وہ مکۂ مکرمہ ہے۔ اسی آیت کی طرف اِشارہ کرتے ہوئے اَمِیْرُ الْمُؤمنین حضرت سَیّدُناعُمر فارُوقِ اَعْظَمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُحُضُورنبیِّ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی جناب میں یُوں عرض گُزار ہوئے:یارَسُوْلَاللہ!میرے ماں باپ آپ پر فِدا ہوں! آپ کی فضیلت اللہ  پاک کے ہاں اتنی بُلند ہے کہ آپ کی حَیاتِ مُبارَکہ کی ہی اللہ کریم نےقسم ذِکْر فرمائی ہے نہ کہ دوسرے اَنْبیاء کی اور آپ کا مَقام ومرتبہ اس کے ہاں اتنا بُلند ہے کہ اس نے لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِ کے ذریعے آپ کے مُبارک قدموں کی خاک کی قسم ذِکْر فرمائی ہے۔ ‘‘(شرح زرقانی علی المواھب ، الفصل الخامس۔۔۔ الخ ،  ج۸،  ص۴۹۳)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بیان کردہ روایت سے معلوم ہوا!اَمِیْرُالْمُؤمنین حضرت سَیّدُنا عُمر فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ مَکَّۂ مُکَرَّمَہ سے اس لیے بھی مَحَبَّت فرماتے تھے کہ آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کےمحبوب آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَاس شہر میں تشریف فرما ہیں۔آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ    مَـدِیْـنَهٔ مُـنَوَّرَہ زَادَ ہَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعۡظِیۡمًاسے بھی ایسی ہی مَحَبَّت فرماتے تھے، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی