Book Name:Farooq-e-Azam ka Ishq-e-Rasool

مومنِ(کامل)نہیں ہوسکتا، جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے والِدَیْن،  اولاد اور تمام لوگوں سے زِیادہ مَحْبُوب نہ ہو جاؤں۔‘‘(صحیح البخاری،  کتاب الایمان، باب حب الرسول من الایمان ، حدیث۱۵، ۱ / ۱۷)یقیناً!ایک مُسلمان کو پیارےآقا، حبیبِ کبریا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ایسی ہی مَحَبَّت ہونی  چاہئے  کیونکہ یہی اس  کی زِندگی کا سب سے قیمتی اَثاثہ ہے۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ” مدنی دورہ“

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اپنے دلوں میں صحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  سے عشق و محبت  کا جذبہ بڑھانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت ِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور نیکی کے کاموں میں مزید تَرقّی کے لئے ذیلی حلقے کے8 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی دورہ“بھی ہے۔جس کے  ذریعے اسلامی بہنوں کو گھر  گھر جا کر نیکی کی دعوت دی جاتی ہے۔ہفتے کا کوئی ایک دن مقرَّر کر کے جگہ بدل بدل کر''مدنی دَورہ‘‘کے ذریعے نیکی کی دعوت کی سعادت حاصِل کیجئے۔ کم از کم7 اسلامی بہنیں( جن میں کم از کم ایک بڑی عمر والی ضَرور ہوں) اپنے ذیلی حلقے یا حلقے کے اَطراف میں (پردے کی احتیاط کے ساتھ) گھر گھر جاکر 72 منٹ"مدنی دورہ"کی ترکیب بنائیں۔نیکی کی دعوت دینا تو ایسااہم فریضہ ہے کہ تمام ہی  انبیائےکرام  عَلَیْہِمُ السَّلَام بلکہ خودسَیِّدُالانبیا، محبوب خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کواسی مقصد کیلئے دُنیا میں بھیجا گیا ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ اس مدنی کام  کےبےشماردینی ودنیوی فوائد  (Benefits)ہیں ٭مدنی دورے کی برکت  سےپیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نیکی کی دعوت دینےوالی سنت پرعمل ہوجاتا ہے۔٭مدنی دورےکی برکت سےاسلامی بہنوں سےملاقات وسلامکی سُنّت عام ہوتی ہے۔ ٭مدنی دورےکی برکت سےعلمِ دِین  اور نیکی کی دعوت سےمالامال قِیمتی مدنی پھول اُمّت ِ مسلمہ تک پہنچائےجاتےہیں۔ ٭مدنی دورےکی برکت سےبےنمازیوں کونمازی بنانے میں بہت  مددحاصل ہوتی ہے۔٭مدنی دورے کی برکت سےدعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول کی تشہیر و نیک نامی ہوتی ہے،  لہذا آپ بھی مدنی کاموں کی خوب خوب دھومیں مچایئے اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیے آیئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی کی ایک مدنی بہار ملاحظہ کیجئے  چنانچہ

بے پردگی سے نجات مل گئی

       ٹیکسلا (ضلع راولپنڈی ، صوبہ پنجاب) میں مقیم ایک اسلامی بہن دعوتِ اسلامی کے مُشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے نت نئے فیشن اپنانے ،  گانے باجے سننے اور بے پردگی جیسے گناہوں میں گرفتار تھیں

 نیز غصہ اور چِڑچِڑاپن بھی ان کی عادات میں شامل تھا ۔ ان کی زندگی میں مدنی انقلاب کچھ یوں برپا ہوا کہ ایک دن دعوتِ