Book Name:Farooq-e-Azam ka Ishq-e-Rasool

شکرکے بارے میں مدنی پھول!

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آئیے!شکر  کے بارے میں چند مدنی پھول سُننے کی سعادت حاصل کرتی  ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)اللہ پاک کو یہ بات پسند ہے کہ بندہ ہرنوالے اور ہر گھونٹ پر اللہ کریم کا شکر ادا کرے۔(مسلم، کتاب الذکروالدعاء،  الخ، باب استحباب حمد اللہ۔۔۔الخ، ص۱۱۲۲، حدیث۶۹۳۲)(2)تمہیں چاہئے کہ زبانیں ذکر سے اور دل شُکر سےتر رکھو۔(شعب الایمان ،  باب فی محبة اللہ،  فصل فی ادامة ذکر اللہ ، ۱ /  ۴۱۹،  حدیث: ۵۹۰ ، ملتقطاً) ٭شکر اعلی درجے کی عبادت ہے۔(شکر کے فضائل، ص۱۲)٭اللہ کریم کی نعمتوں پر شکر واجب ہے۔ (خزائن العرفان، پ۲، البقرہ ، تحت الایۃ:۱۷۲)٭شکر کی توفیق عظیم سعادت ہے۔(شکر کے فضائل ، ص۱۲)

٭شکر میں نعمتوں کی حفاظت ہے۔( شکر کے فضائل، ص۱۲)٭ شکر اللہ والوں کی عادت ہے۔(شکر کے فضائل ، ص۱۲)٭شکر اللہ پاک کی نافرمانی کو چھوڑنا ہے۔(شکر کے فضائل، ص۱۲ ملخصا)٭نعمت ملنے  پر اللہ  کریم کا شکر ادا کرنے کی صورت میں بندہ عذاب سے محفوظ رہتا ہے۔(صراط الجنان ، ۴ / ۴۰۶) ٭عبادت بغیر شکر کے مکمل نہیں ہوتی۔ (بیضاوی، ۱ / ۴۴۹،   پ۲،  البقرہ ، تحت الایۃ:۱۷۲)حضرت سَیِّدُناابو سلیمان واسطی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: اللہ پاک کی نعمتوں کو یاد کرنے سے دل میں اس کی محبت پیدا ہوتی ہے۔ (تاریخ مدینہ ابن عساکر،  ۳۶  / ۳۳۴،  حدیث: ۴۱۳۳)٭حضرت سَیِّدُنا عمر بن عبد العزیز  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:اللہ پاک کی نعمتوں کو شکر کے ذریعے محفوظ کر لو۔(حلیۃ الاولیا، ۵ / ۳۷۴،  حدیث: ۷۴۵۵)٭حجۃ الاسلام حضرت سَیِّدُنا امام محمدغزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:دل کا شکر یہ ہے کہ نعمت کے ساتھ بھلائی اور نیکی کا ارادہ کیا جائے ٭ زبان کا شکر یہ ہے کہ اس نعمت پر اللہ پاک کی حمد وثناء کی جائے۔٭باقی اعضا کا شکر یہ ہے کہاللہ  کریم کی نعمتوں کو اللہ پاک کی عبادت میں خرچ کیا جائے اور ان نعمتوں کواللہ پاک  کی نافرمانی میں صرف ہونے سے بچایا جائے ٭ آنکھوں کا شکر یہ ہے کہ کسی مسلمان کا عیب دیکھے تو اس پر پردہ ڈالے۔ (احیاء العلوم، کتاب الصبروالشکر، الرکن الاول، بیان فضیلۃ الشکر،  ۴ / ۱۰۳۔ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد