Book Name:Hirs kay Nuqsanaat or Qana_at ki Barkaat

مذاکرےکی برکت سےعلمِ دِین حاصل ہوتا ہے۔٭مدنی مذاکرےکی  برکت سےدِینی معلومات کےساتھ ساتھ اَخلاقی تربیت بھی نصیب ہوتی ہے۔٭مدنی مذاکرےکی برکت سے اُمّتِ مُسلمہ کی خیرخواہی کاجذبہ نصیب ہوتاہے۔٭مدنی مذاکرےکی برکت سےعاشقانِ رسول کی  صحبت نصیب ہوتی ہے۔آئیے!بَطورِتَرغیب ایک  مَدَنی بَہارسُنئےاورمدنی مذاکرے میں شرکت کرنےکی نِیَّت کیجئے،چنانچہ

گناہوں سے توبہ نصیب ہو گئی

واہ کینٹ (پنجاب )کے ایک اسلامی بھائی بہت سے نوجوانوں کی طرح کئی  اَخلاقی برائیوں میں مبتلا تھے۔فلمیں ڈرامے دیکھنااورکھیل کُود میں وَقْت برباد کرنا  ان کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔گھر میں مدنی چینل چلنے کی برکت سے ”مدنی مذاکرہ“ دیکھنے کی سعادت نصیب ہوئی،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!”مدنی مذاکرے“کی برکت سے پچھلے گناہوں سے توبہ کی اور آہستہ آہستہ فرائض وواجبات کے عامِل بن گئےجبکہ چہرےپرایک مٹھی داڑھی مبارکہ بھی سجالی ہے۔اللہ کریم کامزید کرم یہ ہوا ہےکہ والدین نے بخوشی  انہیں’’وقفِ مدینہ‘‘(یعنی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کے لئے عمر بھر کے لئے وَقْف)کر دیا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں بھی چاہئے کہ ہم ہر ہفتے مدنی مذاکرے میں شرکت کامعمول بنائیں اور صرف دُنیاکی فکر کرنے کے بجائے جتنا عرصہ دُنیا میں رہنا ہے، اتنی دُنیا کی فکر کریں اور جتنا عرصہ قبر و آخرت کا ہے اتنی قبر و آخرت کی فکر کِیا کریں ،ہمارےبُزرگانِ دینرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن دُنیا کی کم اور آخرت کی زیادہ فکر کِیا کرتے تھے اور دُوسروں کو بھی اِسی کی ترغیب دِلایا کرتے تھے، جیساکہ

طویل سَفَر کا زادِ راہ

حضرت سَیِّدُنا سُفیان ثَوری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ حضرت سَیِّدُنا ابو ذَر غِفَاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے کعبے کے پاس کھڑے ہوکر پُکارا:اے لوگو! میں جُندب غِفاری ہوں ،اِدھر آؤ  اپنے خیر خواہ شَفِیْق بھائی کے پاس،جب تمام لوگ اُن کے اِرد گِرد جمع ہوگئے تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اُن سے پوچھا: یہ بتاؤ کہ اگر تم میں سے کسی کا سَفَر کا اِرادہ ہو تو کیا وہ اپنے ساتھ زادِ راہ یعنی سامان نہ لے گا جو اُسے کام آئے اور منزِلِ مَقْصُود تک پہنچادے؟ سب نے عَرْض کی:ہاں،کیوں نہیں،تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے (اُنہیں دُنیا کی حرْص سے بچانے اور آخرت کی حرْص کی ترغیب دِلانے کے لئے نصیحت کرتے ہوئے) اِرشاد فرمایا: یقیناًسَفَرِ آخرت اُس سَفَر سے کہیں زیادہ طویل ہے جس کا تم (یہاں)اِرادہ کرتے ہو ،لہٰذا (اُس کے لئے )وہ چیزیں لے لینا جو تمہیں فائدہ دیں ۔لوگوں نے پوچھا کہ وہ کیا چیزیں ہیں؟ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا: عظیم مَقاصِد کے لئے حج کرو ،قیامت کے طویل دن کے پیشِ نظر سخت گرمی میں روزہ رکھو، قبر کی وحشت سے بچنے کے