Book Name:Hirs kay Nuqsanaat or Qana_at ki Barkaat

ہوئے 100فیصدی اسلامی مَواد فراہم  کرنا ممکن ہے،تواَلْحَمْدُلِلّٰہدعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شُوریٰ نے خوب کوشش کر کے رَمضانُ المبارَک ۱۴۲۹؁ھ بمطابق ستمبر 2008ء؁ سے مدنی چینل کے ذَرِیعے گھر گھر سُنّتوں کا پیغام عام کر نا شروع کر دیا،لوگوں کے گھر  کا ماحول پیار و محبت میں تبدیل ہو گیا،مدنی چینل کی وجہ سے لوگوں کو شرعی مسائل سے آگاہی ہونے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے حیرت انگیز مدنی نتائج آنے لگے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مہمان نوازی کی سُنتیں و آداب

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے!شیخِ طریقت،امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ’’قبر کا امتحان‘‘سےمہمان نوازی کے متعلق مدنی پھول سُنتے ہیں ۔پہلےدو (2)فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ مُلاحظہ ہوں:(1)ارشاد فرمایا:جواللہ پاک اورقِیامت پر ایمان رکھتا ہے اُسے چاہئے کہ وہ مہمان کا احترام کرے۔(بُخاری،۴/۱۰۵، حدیث:۶۰۱۸)حکیمُ الْاُمَّت،حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی  عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تَحْت فرماتے ہیں:مِہمان کا اِحترام یہ ہے کہ اس سے خندہ پیشانی سے ملے، اس کے لئے کھانے اور دوسری خدمات کا اِنتِظام کرے حتَّی الامکان اپنے ہاتھ سے اس کی خدمت کرے۔(مرآۃ المناجیح،۶/۵۲) (2)ارشاد فرمایا:جب کوئی مہمان کسی کے یہاں آتا ہے تو اپنا رِزق لے کر آتا ہے اور جب اس کے یہاں سے جاتا ہے تو صاحِبِ خانہ کے گناہ بخشے جانے کا سبب ہوتا ہے۔

(کَنْزُ الْعُمّال،۹/۱۰۷، حدیث:۲۵۸۳۱)

) اعلان :    ( 

مہمان نوازی کی بقیہ سُنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان مدنی پھولوں کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

﴿1شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ