Book Name:Aala Hazrat Ki Ibadat o Riazat

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

            میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! شَوّالُ الْمُکَرَّم کا بابَرکت مہینا جاری وساری ہے۔یہ وہ مُبارَک مہینا ہے جس میں دُنیائے سُنّیت کےعظیم پیشوا، امامِ اہلسُنَّت ، مجدّدِ دین و ملّت،پروانۂ شمعِ رسالت، اعلیٰ حضرت،الشاہ،الحافظ،الحاج امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰناس دُنیا میں جَلْوہ گر ہوئے  ۔

            آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی وِلادتِ باسعادت بریلی شریف)یوپی،ہند) کے مَحَلّہ جَسولی میں10شَوّالُ المُکرّم1272ہجری بروز ہفتہ بَوَقْتِ ظُہر بَمُطابق14جون1856ءکوہوئی۔(حیاتِ اعلیٰ حضرت،۱/ ۵۸)آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا پیدائشی نام’’محمد‘‘ہے،آپ کی والدہ ماجدہ مَحَبَّت میں’’اَمَّن میاں‘‘فرمایا کرتی تھیں، والد ِماجد و دیگر رشتےدار’’احمد میاں‘‘کے نام سے یاد فرمایا کرتے تھے۔آ پ کے جدِّ اَمجد(دادا جان) نےآپ کااسم شریف’’احمد رضا‘‘رکھا۔اورآپ کاتاریخی نام’’المختار‘‘ہے(جبکہ کُنْیَت ابو محمد ہے) اور اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ خُود اپنے نام سے پہلے’’عَبْدُالْمُصْطفٰے‘‘لکھا کرتے تھے۔(تجلیاتِ امام احمد