Book Name:Achay Mahol Ki Barkaten

کے فضائل پر مشتمل تین(3)فرامینِ مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سماعت کیجئے:

1          جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھر چھ(6) دن شَوّال میں رکھے تو گناہوں سے ایسے نکل گیا جیسے آج ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے۔         (مجمع الزوائد ج۳ ص۴۲۵حدیث۵۱۰۲)

2          جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھران کے بعدچھ (6)شَوّال میں رکھے۔ توایسا ہے جیسے دَہر کا (یعنی عمر بھرکیلئے)روزہ رکھا ۔ (صحیح مسلِم ص۵۹۲حدیث۱۱۶۴)

3          جس نے عیدُالْفِطْر کے بعد(شَوّال میں)چھ(6) روزے رکھ لئے تو اُس نے پورے سال کے روزے رکھے کہ جو ایک نیکی لائے گا اُسے دس ملیں گی۔  (سنن ابن ماجہ ج۲ص۳۳۳حدیث۱۷۱۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ایک نیکی کا دس گُناثواب

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کے کَرَم اور اُس کے حبیبِ مکرّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے صَدقے سال بھر کے روزوں کا ثواب لُوٹناکس قَدَر آسان کر دیا گیا ۔ہر ایک مسلمان کو یہ سَعادَت حاصِل کر لینی چاہیئے۔ ایک سال کے روزوں کے ثَواب کی حِکمت یہ ہے کہ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  نے ہم کمزور بندوں کیلئے مَحض اپنے فضل سے ایک نیکی کا ثواب دس گُنا رکھاہے۔چُنانچِہ پارہ 8، سورۃُ الْاَنْعَام، آیت نمبر 160 میں خدائے رَحمٰن عَزَّ  وَجَلَّ  کا فرمانِ بَرَکت نشان ہے:

مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ عَشْرُ اَمْثَالِهَاۚ- (پ۸، الانعام:۱۶۰)

تَرْجَمَۂ کنز العرفان:جو ایک نیکی لائے تو اس کے لیے اس جیسی دس نیکیاں ہیں۔

    اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ یوں ماہِ رَمَضان کے روزے دس (10)مہینوں کے روزوں کے برابر ہوئے اور چھ (6)