Book Name:Achay Mahol Ki Barkaten

مدینہ سے معمور ہوں،وہ دن رات آخِرت کی فَلاح(یعنی کامیابی)کے لئے اپنی اصلاح کی کوشِش میں مصروف رہتے ہوں،اُن کی آنکھیں اللہ پاک کے خوف سے روتی ہوں،توبَہُت امّید ہے کہ یہِی کیفیّات اس شخص کے دل میں بھی سَرایت(یعنی اثر)کر جائیں۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

بُری  صحبتوں  سے  بچا  یا  الٰہی

بنا    مجھ  کو   اچّھا   بنا   یا   الٰہی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کا مَدَ نی ماحول

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اچّھی اچّھی مَدَنی صحبت پانے کے لئے آپ کو پریشان ہونے کی قَطعًا ضَرورت نہیں، عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت ِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو جایئے،اِس کی بَرَکت سے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اعلیٰ اَخلاقی اَوصاف غیرمحسوس طور پرآپ کے کردار کا حصّہ بنتے چلے جائیں گے۔ہر اسلامی بھائی کو چاہیے کہ وہ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اسلامی کے ہفتہ وارسنَّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت کرے اورسنَّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ہمراہ سنّتوں بھرا سفر کرے۔اِن مَدَنی قافِلوں میں سفر کی بَرَکت سے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اپنے سابِقہ طرزِزندگی پر غوروفکر کا موقع ملے گا اور دل عاقِبت کی بہتری کے لئے بے چین ہوجائے گا،جس کے نتیجے میں گناہوں کی کثرت پر نَدامت ہوگی اور توبہ کی سعادت ملے گی۔عاشِقانِ رسول کے ہمراہ مَدَنی قافِلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں فُحش کلامی اور فُضول گوئی کی جگہ لب پردُرُود ِ پاک کا وِرد ہوگا اور زَبان تلاوتِ قرآن اور ذکرونعت کی عادی بن جائے گی،غُصّے کی جگہ نرمی،بے صَبری