Book Name:Gunahon Ki Nahosat

آمد پرخُوب خُوشی کا اِظْہار کرنا چاہیے اورا س کے اِسْتِقبال کے لئے پہلے سے تیاری کرنی چاہیے،ابھی جو حدیثِ پاک آپ کےسامنے بیان کی گئی،اس سے ماہِ رَمَضانُ المُبارَک کی رَحْمتوں، بَرَکتوں اور عظمتوں کا خُوب خُوب اَندازہ لگایا جاسکتا ہے۔جيسا كہ آپ نے مُلاحَظہ فرمایا کہ اس ماہ ِمُبارَک میں نَفلی عِبادَت کا ثواب فَرض کے برابر اور فَرض کا ثواب سَتّر(70) فرض کے برابر کردیا جاتا ہے  اور اسی طرح اس مہینے میں روزہ اِفْطار کروانے والوں کی مَغْفِرت بھی کردی جاتی ہے اورمُومن کا رِزْق بھی بڑھا دیا جاتا ہے ،اس کے علاوہ اوربے شُمار رحمتیں اور بَرکتیں اس مُبارَک مہینے میں حاصل ہوتی ہیں، لہٰذا ہمیں بھی چاہیے  کہ ہم اس مُقَدَّس مہینے میں خُوب دِل کھول کر صَدَقہ وخَیْرات کریں اور زِیادہ سے زِیادہ عبادات بجالائیں، خُصُوصاً  کلِمہ شریف زِیادہ تعداد میں پڑھ کر اوربار بار اِسْتِغفار یعنی خُوب توبہ کے ذَرِیعے اللہ  کریم  کو راضی کرنے کی سَعی(کوشش) کرنی چاہیے۔اللہ پاک سے جَنَّت میں داخِلہ اور جہنَّم سے پناہ کی بَہُت زِیادہ اِلْتِجائیں کرنی چاہئیں۔کاش!ہم گُنہگاروں کو بَطُفیلِ ماہِ رَمَضان،سَرورِ کَون ومَکان،مکّی مَدَنی سُلطان، رَحمتِ عالمیان، محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے رَحمت بھرے ہاتھوں سے جہنَّم سے رِہائی کا پَروانہ مِل جائے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جس طرح رَمَضانُ الْمُبارَک میں نیک اَعْمال کرنا بہت بڑی سَعادت ہے ،اسی طرح گُناہ کرنا بھی بہت بڑے خَسارے کا باعث ہے،ہونا تو یہ چاہیےکہ اس ماہ میں خُوب عبادت کر کے رَبّ کریم کو راضی کیا جائے ،مگر اَفْسوس بعض لوگ ایسے بھی ہوتے  ہیں، جو اس مہینے میں گُناہوں سے باز نہیں آتے ،نہ انہیں نمازوں کا خیال ہوتا ہے نہ روزوں کا پاس ہوتا ہے بلکہ اس مُقدَّس ماہ میں بھی فلموں ،ڈراموں،جُھوٹ،غیبت،چُغْلی اورنہ جانے کیسے کیسے گُناہوں میں مبتلا رہتے ہیں،اسی طرح رَمَضانُ الْمبارَک کی پاکیزہ راتوں میں کئی نوجوان مَحَلّے میں کرکٹ ،فُٹ بال وغیرہ کھیل کھیلتے ،خُوب شور مَچاتے ہیں اور اِس طرح یہ لوگ خُود تو عِبادت سے محروم رَہتے ہی ہیں، دوسروں کیلئے بھی پریشانی کا