Book Name:Aqa Kareem ﷺ Ka Safre Mairaaj

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اللہ کریم کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں عظیمُ الشّان فضائل و برکات والی یہ مُقدَّس رات نصیب فرمائی۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  یہ رات وہ عظیم اور جگمگاتی رات ہے کہ جس میں ہمارے آقا،معراج کے دُولہا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ایک عظیم مُعْجِزَہ عطا ہوا۔ اس  رات تمام فِرشتوں کے سردار حضرت سَیِّدُنا جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمتِ اَقدس میں اِنتہائی تیز رفتار سُواری بُراق لے کر حاضر ہوئے،فِرِشتوں نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو دُولہا بنایا، نہایت اِحترام کے ساتھ بُراق پر سُوا رکیا گیا،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَآناً فاناً مَکّۂ مُکَرَّمہ سے بَیْتُ الْمَقْدِسپہنچے،سارے نبیوں نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اِستقبال کیا،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سارے نبیوں کی اِمامت فرمائی، اس  راتآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سارے آسمانوں کی سیر فرمائی اور اُس کے عجائبات دیکھے، اس  رات آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ہرہر آسمان پر انبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے ملاقات فرمائی، اس  رات آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سِدرَۃُ المُنتَہٰیپر بھی گئے،اِس مقام پر پہنچ کر جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام نے آگے جانے سے مَعْذِرَت کرلی، اس  راتآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُس مقام پر بھی پہنچے جہاں عَقْل و خِرَد کی بھی رسائی نہیں، اس  راتآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوخصوصی اِنعامات عطاہوئے، اس رات آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوابتداءً 50نمازوں کا تحفہ اللہ کریم کی بارگاہ سے عطا ہوا، جو تخفیف کے بعد پانچ(5) نمازوں کی صورت میں ہم پر فَرْض کیا گیا،  اس  راتآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جنّت اور دوزخ کو ملاحظہ فرمایا، اس  رات آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اللہ پاک کا قُربِ خاص حاصِل ہوا، اس  رات آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سر کی آنکھوں سے ربِّ کریم کا دِیدا ر کیا۔