Book Name:Aqa Kareem ﷺ Ka Safre Mairaaj

کہےتو فِرِشتےکہتے ہیں:رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ اوراگروہرَبُّ الْعٰلَمِیْنَ کہتا ہےتو فرشتے کہتے ہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تجھ پررحم فرمائے۔(مُعْجَم کبِیْر،۱۱/۳۵۸،حدیث:۱۲۲۸۴) چھینک کے وَقْت سَرجُھکایئے،منہ چھپایئےاورآواز آہستہ نکالئےچھینک کی آوازبلندکرناحماقت ہے۔(رَدُّالْمُحتار،۹/ ۶۸۴) چھینک آنےپراَلْحَمْدُلِلّٰہکہنا چاہیے(خزائن العرفان،صفحہ3پر طحطاوی کےحوالے سے چھینک آنے پرحَمْدِ اِلٰہی کو سُنّتِ مُؤَکَّدَہ لکھا ہے )بہتریہ ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن یا اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالکہے سُننے والے پر واجِب ہےکہ فوراً یَرْ حَمُکِ اللہ( یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تجھ پر رحم فرمائے)کہےاوراتنی آوازسےکہےکہ جسے چھینک آئی وہ خُودسن لے۔(بہارِشريعت،حصّہ۱۶،ص۱۱۹)جواب سُن کرچھینکنےوالی کہے یَغفِرُ اللہُ لَنَاوَلَکُمْ(یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے)یا یہ کہےیَھْدِیْکُمُ اللہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ(یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  تمہیں ہدایت دے اورتمہارا حال درست کرے۔)(فتاویٰ ہندیۃ،۵/۳۲۶) مرآۃ المناجیح میں ہے کہ جو کوئی چھینک آنے پراَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَال کہے اور اپنی زبان سارے دانتوں پر پھیر لیا کرے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دانتوں کی بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔ (مرآۃ المناجیح،۶/۳۹۶)حضرت مولائے کائنات،عَلِیُّ الْمُرْتَضیٰکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں:جوکوئی چھینک آنے پراَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالکہےتو وہ داڑھ اور کان کے درد میں کبھی مُبْتَلا نہیں ہوگا۔(مرقاۃ المفاتیح، ۸ /۴۹۹،تحت الحدیث:۴۷۳۹) چھینک کا جواب ایک مَرتبہ واجِب ہےدوسری بار چھینک آئے اوروہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہےتودوبارہ جواب واجِب نہیں بلکہ مستحب ہے۔(فتاویٰ ہندیۃ،۵/ ۳۲۶)جواب اُس صورت میں واجِب ہوگاجب چھینکنےوالا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہےاورحَمْد نہ کرےتوجواب نہیں۔(بہارِ شريعت،حصّہ۱۶ ،ص۱۲۰) ٭نماز کے دوران چھینک آئے تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہ نہ کہے۔٭آپ نماز پڑھ رہی ہیں اور  کسی کو چھینک آئی  اور آپ نے جواب دے دیا تو آپ کی نماز فاسد ہوگئی۔

٭ کئی اسلامی بہنیں موجود ہوں تو بعض حاضِرین نے جواب دے دیا تو سب کی طرف سے جواب ہوگا مگر بہتریہی ہے کہ سارے جواب دیں۔

طرح طرح کی ہزاروں سُنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی 2 کتب 312 صفحات پر مشتمل