Book Name:Husn e Mustafa ﷺ

فضائل و کمالات اورآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےحُسن وجمال سےمُتعلِق مزیدمَعلومات کیلئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی 2 کتابیں بنام سیرتِ رسول عربی اورسِیرتِ مُصطفیٰکا مُطالعہ نہایت مُفید ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان کُتب  میں اِعلانِ نُبوّت اور ہجرت سے پہلے اور بعد کے واقعات،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اِخْتِیارات،بچپن اور خاندانی حالات اور غَزوات کے واقعات کے علاوہ جمادات(یعنی بے جان چیزوں) ،نباتات(درخت وغیرہ)،حیوانات اور جِنّات وغیرہ سےمُتَعَلِّق مُعجزات کو بھی نہایت عُمدہ انداز میں بیان کِیا گیا ہے، لہٰذا آج ہی ان کُتب کومکتبۃُ المدینہ کے بستے سےھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُودبھی مُطالعہ فرمائیے اور دُوسرےاسلامی بھائیوں کوبھی اس کی ترغیب دِلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.netسےان کُتب کورِیڈ(يعنی پڑھا) بھی جاسکتاہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کِیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا،میٹھے مصطفیٰ،سیدِ انبیاء،حبیبِ خداصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حُسن و جمال کی ،آپ کے روشن و مُنور چہرے کی کیا بات ہے  کہ دُور دراز سے  لوگ دِیدار کیلئے آتے اور دامنِ اسلام سے وابستہ ہو جاتے تھے،اللہعَزَّ  وَجَلَّ نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے جلووں سے ساری کائنات کو عزّت  بخشی اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےحُسن وجمال سےسارےعالم کو مزیّن Adorn)) فرمایا ،جبھی تو  آج آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مبارک نورآفاقِ عالم  میں چمک رہا ہے،اللہعَزَّ  وَجَلَّ نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی مہک سے پوری کائنات کو معطر فرمادیا ہے، ذر اسوچئے! جس آقا کےحسن و جمال کا یہ عالم ہے تو خود ان کی ذاتِ مُبارکہ کا  کیا عالم ہوگا،لیکن افسوس کہ جس آقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حسن وجمال کاتذکرہ سننے کیلئے ہم محفلیں سجائیں  ، مرحبا یا مصطفے کی دُھومیں مچائیں  ،کیا  اسی آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فرامین کو چھوڑ کو غیر مسلموں کی نقّالی کریں گے؟کیا سُنّتوں بھرا لباس چھوڑ کرنِت نئے فیشن(Fashion)اپنائیں گے؟ کیا