Book Name:Ilm-e-Deen Ki Fazilat Wa Ahmiyat

سِپُردْگی میں ہو اس کی نِگہداشْت اِن پر واجب ہے۔ جس کے ماتَحت کوئی نہ ہو وہ اپنے اَعضاء و جَوارح، اَفعال و اَقوال،اپنے اَوقات اپنے اُمور کا نگہبان ہے۔ اِن سب کے بارے میں وہ جَوا ب دہ ہوگا۔ ( نُزھۃ القاری ،۲/ ۵۳۰)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس جواب دہی سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اپنی اولاد کی بہتر تربیت کی جائے، انہیں نماز روزے کا پابندبنایا جائےاور ضروری مسائل بھی سکھائے جائیں، فرائض و واجبات،حلال و حرام، خریدو فروخت اورحُقُوقُ الْعِباد، وغیرہ کے شرعی اَحْکامات  سےآگاہ کیا جائے، ان تمام چیزوں کی تعلیم دلانےکا بہترین ذریعہ یہ ہے کہ اپنے بچوں کو عِلْمِ دِیْن سکھانے کیلئے  درسِ نظامی (عالم کورس) کروا دیا جائے تاکہ ہمارےبچے عِلْمِ دِیْن سیکھ کر دوسروں کو سکھائیں اور ہماری اُخروی نجات کا سامان بن سکے۔اس مقصد کی تکمیل کے لیے دعوتِ اسلامی کے جامعاتُ المدینہ قائم ہیں ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّجامعاتُ المدینہ میں طلبہ کونُورِ علم سے مُنوَّر کرنے کے ساتھ ساتھ تقویٰ و پرہیزگاری کے انوار سے دلوں کو روشن کرنے کے لیے اخلاقی تربیت بھی کی جاتی ہے،اس سلسلے میں جامعاتُ المدینہ کے طلبہ جدول کے مطابق  راہِ خدامیں عاشقانِ رسول کے ساتھ  مدنی قافلوں کے مُسافر بنتے ہیں بلکہ بعض خوش نصیب تو 12 ماہ کے  مَدَنی قافلے میں سفرکی سعادت بھی پاتے ہیں،شیخِ طریقت،اَمِیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت ِ علّامہ مَولانا ابو بلا ل محمد الیاس عطّار قادِری  رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطاکردہ 92 مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے روزانہ مدنی انعامات کا رسالہ پر کر کے ہر  مدنی ماہ اپنے درجے کی ذیلی مشاورت کے ذمہ دار کو جمع کرواتے ہیں۔

امیرِ اہلسنت کی طلبۂ علمِ دین سے محبت

شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  جامعات المدینہ کے طلبہ کی اس عملی کیفیت سے خوش ہوکر اپنے تاثرات بیان فرماتے ہیں: میں دعوتِ اسلامی کے جامعات ومدارس کے طلباء سے بہت محبّت کرتا ہوں اور ان کے صدقے سے اپنے لئے دعائے مغفرت کِیا کرتا ہوں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ