Book Name:Safar-e-Meraj Or Ilm-e-Ghaib-e-Mustafa صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

مکتبۃُ المدینہ سے یہ رسالہ ہدیۃً حاصل کیجئے اور اس کا مطالعہ بھی فرمائیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مجلسِ تراجم کی کوشش سے اس رسالے کا انگلش،ہندی،سندھی ،تامِل اور چائنیز سمیت 10 زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے،دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس رِسالے کو رِیڈ (یعنی پڑھا)جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کتاب ”فیضانِ معراج “  کاتعارف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضورِ اکرم ،نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی معراج کے ایمان افروز واقعہ کی مزید تفصیلات جاننے اور اس سے حاصل ہونے والے عظمتِ مُصْطَفٰے  کے مدنی پھول چننے کیلئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 134 صفحات پر مشتمل کتاب ”فیضانِ معراج“ کا مطالعہ کرنا بے حد مفید ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کتاب میں ٭ معراج کے ترتیب وار مراحل کی تفصیلات ٭مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصی تک کے سفر کے مشاہدات ٭آسمانی سفر کے دوران اورجنّت و دوزخ  کے مشاہدات٭انبیائے کرام سے ملاقات کی تفصیلات٭بہت سے متفرق مدنی پھول اور ٭معراج شریف کے متعلق چند نعتیہ کلام وغیرہ نہایت عُمدہ و آسان انداز میں بیان کئے گئے ہیں۔لہٰذا آج ہی اس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً حاصل کرکے خُود بھی اس کا مُطالعہ فرمائیے،دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

”ہفتہ وار سُنّتوں بھرا اجتماع“

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ایمان کی سلامتی کی فکر کرنے ،بُرائیوں سے بچنے اور نیکیوں پر