Book Name:Safar-e-Meraj Or Ilm-e-Ghaib-e-Mustafa صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

عرش پر بھی سلطنت ہے فرش پر بھی سلطنت        دونوں عالَم پر تمہاری ہے حکومت یَارسول

 (وسائلِ بخشش مُرمّم،ص۲۴۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!ایسی پیاری پیاری باتیں سُننے سیکھنے  اپنے دل میں عشقِ رسول کا چراغ روشن کرنے اور پیارے آقا،مکی مدنی مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی سُنّتوں کے مطابق زندگی گُزارنے کے لئے تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوت ِاسلامی کے مدنی فیضان سے صرف عام اسلامی بھائی ہی فائدہ نہیں اٹھارہے بلکہ یہ مسجد بھرو مدنی تحریک تو عوام کے ساتھ ساتھ شخصیات میں بھی مدنی کاموں کی دھومیں مچانے اوران تک بھی نیکی کی دعوت کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا مدنی پیغام پہنچانے میں مصروفِ عمل ہے ۔

مجلس  وکلاءوججز

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی اس وقت خدمتِ دین کے تقریباً103 شعبہ جات میں مدنی کام کر رہی ہے،جن میں سے ایک شعبہ ”مجلسِ وُکَلاء  و ججز“ بھی ہے،وکالت ہمارے معاشرے کا اہم ترین شعبہ ہے، جس سے کثیر لوگ وابستہ ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ”وَکالت“سے وابستہ اسلامی بھائیوں کے لیے بھی دعوتِ اسلامی کے تحت”مَجْلِسِ وُکَلا وججز“ کے نام سے باقاعدہ ایک مجلس قائم ہے،اس مجلس کا بنیادی مقصد ججز اور وکلا ءکو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے ،اس مَدَنی مَقْصَد”مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے۔کے مُطابِق زِندگی گُزارنے اور فکرِ آخِرت کا مَدَنی ذِہْن بھی بنا رہی ہے ۔وقتاً فوقتاً وکلاء وججزکے تربیتی اجتماعات اورمدنی مذاکروں کا سلسلہ بھی ہوتاہے،کئی عاشقانِ رسول وکلاء و ججز کے گھروں میں بھی مدنی حلقہ اور اجتماعِ ذِکرونعت وغیرہ کی ترکیب ہوتی ہے۔اللہتعالیٰ”مجلس وکلا وججز“ کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔اٰمِیْن