Book Name:Jhoot ki Badboo

رُکاوٹیں اللہعَزَّ  وَجَلَّ   کے فَضْل وکَرم سےآہستہ آہستہ  دُورہوجاتی ہیں اوراس کی بَرَکت سے پابند ِ سُنَّت بننے، گُناہوں سے نَفْرت کرنے اورایمان کی حِفاظت کے لئے کُڑھنے کا ذِہْن بنتا ہے ۔ آیئے مدنی انعامات کی ایک مدنی بہار مُلاحظہ کیجئے،چنانچہ

مدنی بہار

نیوکراچی(پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح بیان ہے: علاقے کی مسجد کے امام صاحب جو کہ دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہیں ،اُنہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے میرے بڑے بھائی جان کو مَدَنی انعامات کا ایک رسالہ تحفے میں دیا، وہ گھر لے آئے اورپڑھا تو حیران رہ گئے کہ اس مختصر سے رسالے میں ایک مسلمان کو اسلامی زندگی گزارنے کا اتنا زبردست فارمولا دے دیا گیا ہے۔ مَدَنی انعامات کا رسالہ ملنے کی برکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ان کو نماز کا جذبہ ملا اور نمازِ باجماعت کی ادائیگی کے لیے مسجد میں حاضر ہو گئے اور اب 5وقت کے نمازی بن چکے ہیں، داڑھی مبارک بھی سجا لی اور مدنی انعامات کا رسالہ بھی پُر کرتے ہیں۔

مَدنی انعامات کے عامل پہ ہر دم ہر گھڑی

یاالٰہی! خوب برسا رحمتوں کی تُو جھڑی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اپریل فُول کیا ہے؟

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارے مُعَاشَرے میں جھوٹ کی ایک صورت ”اپریل فُول (April fool) بھی ہے جسے یکم اپریل کو رسم کے طور پر منایا جاتا ہے، نادان لوگ اس دن پریشان کردینے والی جھوٹی خبر سُنا کر، مختلف انداز سے دھوکا دے کر اپنے ہی اسلامی بھائیوں کو فُول (Fool یعنی بے وقوف) بنا کر