Book Name:Jhoot ki Badboo

انعامات پر عمل اورمدنی قافلے میں سفر کواپنا معمول بنالیجئے،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ ا س کی برکت سے بھی  جھوٹ، غیبت،چغلی وغیرہ گناہوں  سے بچنے کا ذہن بنے گا۔جواِن گناہوں سے بچنا چاہتے ہیں،اِنہیں اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:   

جھوٹ غیبت اور چغلی سے جو بچنا چاہے وہ

خوب مدنی قافلوں میں دل لگا کر جائے وہ

(وسائلِ بخشش،ص۶۳۵)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہم اِن مدنی پھولوں پرعمل کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو جھوٹ جیسی   بُری خصلت سے بچ کر سچ کی برکتوں سے مالا مال ہو سکتے ہیں  کیونکہ سچ تمام بھلائیوں کا سَبَب اورجنت کاراستہ ، جبکہ جھوٹ تما م بُرائیوں کی جڑ اورجہنّم کا راستہ ہے۔لہٰذا جھوٹ سے خو د بھی بچئے اور اپنے بچوں کو بھی اس بُری عادت سے دُور رکھئے ۔اپنے اَخْلاق کو سنوارنے اور اپنی گُفتار و کِردار کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے  ۔

مجلس مدنی مُذاکرہ کا تعارُف

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ شیخِ طریقت،امیرِ اہلسُنَّت ،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت ِ علامہ مولانا ابوبلا ل محمد الیاس عطاؔرقادری رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے’’علم بے شُمارخزانوں کامجموعہ ہے،جن کےحُصُول کا ذریعہ سُوال ہے۔‘‘کے قول کوعملی جامہ پہناتے ہوئے سُوال وجواب کاایک سِلْسلہ شُروع کِیا،جسے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول میں”مدنی مُذاکَرہکہاجاتاہے۔کثیر اسلامی بھائی مَدَنی مُذاکروں میں عَقائدواَعمال،فضائِل ومَنَاقِب،شریعت وطریقت،تاریخ وسیرت،سائنس وطِبّ، اَخلاقیات واِسلامی مَعْلُومات،معاشی ومُعاشرتی و تنظیمی مُعاملات اوردیگر بہت سے مَوضُوعات کے مُتَعَلِّق مختلف قسم کےسُوالات کرتے ہیں اورشیخِ طریقت،امیر ِاَہلسنَّت انہیں حکمت آموزو عشقِ