Book Name:Jhoot ki Badboo

صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتے ہیں:

1.   ارشاد فرمایا:سچ بولنا نیکی ہے اور نیکی جَنَّت میں لے جاتی ہے اور جھوٹ بولنا فِسْق وفُجُور ہے اور فِسق وفُجُور(گناہ)دوزخ میں لے جاتا ہے ۔(صحیح مسلم،کتاب الادب،باب قبح الکذب ،الحدیث:۶۶۳۸،ص:۱۰۷۷،ملتقطاً)

2.   ارشاد فرمایا : جھوٹ گُناہ کی طرف لے جاتاہے اور گُناہ جہنَّم کی  طرف لے جاتا ہے اور بے شک بندہ جُھوٹ بولتا رہتا ہے،یہاں تک کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے نزدیک کذّاب یعنی بہت بڑا جُھوٹا ہوجاتا ہے۔ (بخاری ، کتاب الادب، باب قول اللّٰہ تعالیٰ، ۴/۱۲۵، رقم:۶۰۹۴)

3.   بارگا ہِ رسالت میں ایک شَخْص نےحاضِرہوکرعَرْض کی: یارَسُولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ! جہنَّم میں لے جانے والا عَمَل کونسا ہے ؟ فرمایا: جُھوٹ بولنا، جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو گُناہ کرتا ہے اور جب گُناہ کرتا ہے تو ناشُکری کرتا ہے اور جب ناشُکری کرتا ہے تو جہنَّم میں داخِل ہوجاتا ہے۔(المسندللامام احمد بن حنبل، مسند عبداللّٰہ ابن عمرو بن العاص، ۲/۵۸۹، رقم:۶۶۵۲)

ہائے نافرمانیاں بدکاریاں بے باکیاں

 

آہ! نامے میں گُناہوں کی بڑی بھرمار ہے

زِندگی کی شام ڈَھلتی جارہی ہے ہائے نَفْس!

 

گرم روز و شَب گناہوں کا ہی بس بازار ہے

 

 

(وسائلِ بخشش، ص:۴۷۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سُناآپ نے کہ سچ كیسی پاکیزہ عادت ہے  جو انسان کو جنّت تک  پہنچا دیتی ہے جبكہ جھوٹ بولناایسی بدترین صِفت ہے جو جہنَّم کی گہرائیوں میں دھکیل دیتی  ہے اورجھوٹ بولنے والا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کے  نزدیک کذّاب (یعنی بہت بڑا جھوٹا )لکھ دیا جاتاہے اور یہ عادتِ بد انسان کو  فاسق وفاجر بنادیتی ہے۔

مُفَسِّرِ شَہِیر،حکیم الاُمَّت مفتی احمد یارخان  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:جھوٹا آدمی آگے چل کر