Book Name:Baron ka Ihtiram Kijiye

بڑوں کا احترام کرنا جنت میں سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوس پانے کا ذریعہ ہے۔

آئیے!ہم سب بھی نیّت کرتے ہیں کہ آج سے اپنے  والدين كی عزّت کریں گے،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ۔ بڑے بہن بھائیوں کا بھی احترام کریں گے ،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ۔۔۔اپنے استادوں کی تعظیم کرتے رہیں گے ،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ۔۔۔ چھوٹوں پر رُعب بٹھانے کے بجائے شفقت ومَحَبَّت سے پیش آئیں گے ، اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ۔۔۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ہم سب کو اپنے بڑوں کا ادب و اِحْترام کرنے اور اپنے چھوٹوں  سے شفقت و مَحَبَّت کے ساتھ پیش آنے کی تو فیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چندسُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ مُصْطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

 

سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا

جنَّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

جوتے پہننے کی  سُنّتیں اور آداب

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آئیے شیخِ طریقت ، امیر اہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے’’101 مدنی پھول‘‘ سے  ”چل مدینہ“کے سات حُرُوف کی نسبت سے جوتے پہننے کے 7 مَدَنی


 

 



[1]مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵