Book Name:Baron ka Ihtiram Kijiye

”مدنی دورہ “

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بڑوں کا ادب  کرنے ،چھوٹوں   پر شَفْقت کرنے،اپنی زندگی سُنَّتوں کے مُطابق بسر کرنے اور گُناہوں سے بچنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہئے اور 12مدنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصّہ لیجئے۔12 مدنی کاموں میں سے ہفتہ وارایک مدنی کام”مدنی دَورہ “بھی ہے۔ نیکی کی دعوت دینا تو ایسا اَہَمّ فَریضہ ہے کہ تمام ہی  اَنْبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام بلکہ خُود سیّدُالْانبیاء،محبوبِِ خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کوبھی اسی مَقْصَد کے لئے  دُنیا میں بھیجا گیا،ان مُقدَّس ہستیوں  نے ڈھیروں مُشکلات اورتکلیفیں  برداشت کرنے کے باوجود بھی نیکی کا حکم دینے اور بُرائی سے روکنے کے اِس عظیم فریضے کو ترک نہ فرمایا ۔علّامہ زُرقانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ شرح مواہِب میں فرماتے ہیں کہ بالخُصُوص حج کے زمانے میں حضورنبیِ کریم،رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عادتِ مُبارَکہ تھی کہ جب اہلِ عرب کے دُور دراز سے آنے والے قبائل مکے میں جمع ہوتے تھے، تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  تمام قبائل میں دَورہ فرما کر لوگوں کو اِسلام کی دعوت دیتے۔ اسی طرح عرب میں وقتاً فوقتاً بہت سے میلے لگتے تھے، جن میں دُور دراز کے قبائل ِعرب جمع ہوتے تھے۔ان میلوں میں بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  تبلیغِ اسلام کے لئے تشریف لے جاتے تھے۔([1])اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ َجَلَّ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ہمیں بھی اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  اورسَیِّدُالاَنبیا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی اس پیاری پیاری سُنّت پر عمل کرنے کے لئے ہرہفتے ’’مدنی دَورہ ‘‘ میں شرکت کرنے کی ترغیب دِلاتا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مدنی دَورے کی برکت سے مسجد میں نمازیوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے، بسا اوقات ایسا بھی ہوا ہے کہ مدنی دَورے کےذریعے مُعاشرے کے بگڑے ہوئے اَفْراد، دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر صلوٰۃ و سُنَّت پر عمل کرنے والے بن گئے،لہٰذا ہمیں بھی  وَقْت نکال کر


 



[1]شرح المواھب، ذکر عرض المصطفٰی...الخ،۲/۷۳ ملخصاً