Book Name:Shan e Mustafa Ba Zaban e Ambia علیہم السلام

کیوں بارہویں پہ ہے سبھی کو پیار آگیا

گھر آمنہ کے سیّدِ ابرار آگیا

برسِیں گھٹائیں رحمتوں کی جُھوم جُھوم کر

آیا اسی دن احمدِ مختار آگیا

خوشیاں مناؤ غمزدو غمخوار آگیا

رحمت سراپا جب مِرا سردار آگیا

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    اسی بارہویں تاریخ کی پیاری پیاری نسبت سے دعوتِ اسلامی کےکم ازکم 12 ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماعات میں اوّل تاآخر یعنی تلاوت،نعت ،بیان،ذکر،دُعا،رات اعتکاف،بعدِ فجر مدنی حلقہ اور اشراق چاشت تک شرکت اور اپنے ساتھ انفرادی کوشش کرکے کم از کم دو دو اسلامی بھائی ساتھ لانے کی نیت کیجئے۔ اس ارادے سے ہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ۔۔12ہفتہ وارمدنی مذاکروں میں بھی شرکت کی نیّت فرمائیے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! پیارے آقا،سیدالانبیاءصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں ربیع الاوّل میں بلکہ ہو سکے تو ہاتھو ں ہاتھ3 دِن کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کر لیجئے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ بھی دعوتِ اسلامی کے اس پیارے پیارے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہئے ،آج کی اِس مبارک رات کی عظیم ساعتوں میں عاشقانِ رسول کی صحبت حاصل کرتے ہوئے نیک اعمال کی اچھی اچھی نیّتیں کر لیجئے،فرض علوم سیکھنے،مدنی انعامات کی روزانہ فکرِ مدینہ کرنے  اور مدنی قافلو ں میں سفرکرنے کی نیّتیں کر لیجئے۔