Book Name:Shan e Mustafa Ba Zaban e Ambia علیہم السلام

(12)حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام  کی خوبیاں:

حضرت سَیِّدُنا داؤد عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ساتھ پہاڑ تسبیح پڑھتے تھے۔جبکہ سارے نبیوں کے تاجدار،محبوبِ پروردگارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دَسْتِ مُبارَک میں کنکروں نے تَسْبِیْح پڑھی بلکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے دوسروں کے ہاتھ میں بھی کنکروں سے تسبیح پڑھو ادی۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے کھانے سے تَسْبِیْح کی آواز آیا کرتی تھی کیونکہ پہاڑ تو خُشوع و خُضوع سے مُتَّصِف ہیں مگر کھانےسے تَسْبِیْح مشہور و معروف نہیں۔

سنگ و شجر سلام کو حاضر ہیں السَّلام

کلمے سے تر زبان درخت و حجر کی ہے

                   (حدائقِ بخشش،ص۲۱۰)

پرندے حضرت سَیِّدُنا داؤدعَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے تَابِع کر دئیے گئے۔جبکہ میرے نبی،پیارے نبی،مکی مدنی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے لیے پرندوں کے ساتھ ساتھ دیگر حیوانات(اُونٹ، بھیڑيے، شیر وغیرہ) بھی اِطاعت گزار  و فرمانبردارکر دئیے گئے۔

حضرت سَیِّدُناداؤد عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے ہاتھ میں لوہا موم کی طرح نَرْم ہوجاتاجبکہ میرے آقا،محمدِ مصطفیٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے لئے شب ِمِعْرَاج ایک بڑا پتھر خمیر(یعنی گوندھے ہوئے آٹے)کی مانند نرم ہوگیا تھا ۔(دلائل النبوۃ ،الفصل الثلاثون فی ذکر  الخ،رقم:۵۳۹،۲/۳۵۳)

حضرت سَیِّدُناداؤد عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  نہایت خوش آواز تھےجبکہ پیارے آقا،شبِ اسریٰ کے دُولہا، حبیبِ کبریاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بھی نہایت خوش آواز تھے جيساكہ حدیثِ پاک میں ہے:وَکَانَ نَبِیُّکُمْ اَحْسَنَھُمْ وَجْھًا وَ اَحْسَنَھُمْ صَوْتًا(اور تمہارے نبی کا چہرہ سب سے زیادہ حسین اور آواز بہت زیاده خوبصورت تھی)( شمائل محمدیۃ،باب:ما جاء فی قراء ۃ رسول اللہ،حدیث:۳۰۳، ص۱۸۳ و فتح الباری ،کتاب مناقب الانصار،باب