Share this link via
Personality Websites!
361125
3190
میں نثار تیرے کلام پر ملی یوں تو کس کو زباں نہیں
وہ سُخن ہے جس میں سُخن نہ ہو وہ بیان ہے جس کا بیاں نہیں
(حدائق بخشش،ص107)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(5) حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی خوبیاں:
حضرت سَیِّدُنا ابراہیم عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کیلئے اللہ تعالٰی نے آگ کوٹھنڈا کردیا۔جبکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نو رکی بَرَکَت سے حضرت سَیِّدُنا ابراہیم خلیلُ اللہ پرآگ ٹھنڈی ہوئی۔(شرح زرقانی، المقصدالاول…الخ، غزوہ تبوک…الخ،۴/۱۰۵)حلیمہ کے پِیا،محبوبِ ربُّ العُلیٰ،سید الانبیاء صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادت شریف پر فارس کی آگ جو ہزار(1000) برس سے نہ بُجھی تھی بُجھ ہو گئی۔ (خصائص کبری،ذکر معجزاتہ…الخ،باب:الایۃ فی عدم احراق النار…الخ،۲/۱۳۳)
(6)حضرت اسمٰعيل عَلَیْہِ السَّلَام کی خوبیاں:
حضرت سَیِّدُنا اِسمٰعیل عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو آپ کے والدِ محترم حضرت سَیِّدُنا ابراہیم عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ذبح کرنے لگے تو آپ نے صَبْر کیا۔جبکہ نبیِ کریم ،رؤف و رحیم،محبوبِ ربِّ عظیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا شَقِّ صَدْرہوا(يعني سِینَۂ مبارک چاک ہونے کا واقعہ حقیقتاً رونُما ہوا) جبکہ حضرت اسمٰعيل عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو ذَبْحْ نہیں کیا گیا بلکہ آپ کی جگہ دُنْبَہ ذَبْحْ کیا گیا۔(شرح زرقانی،المقصدالخامس…الخ، فی تخصیصہ بخصائص المعراج،۸/۲۸-۲۹)
(7)حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام کی خوبیاں:
حضرت سَیِّدُنا یعقوب عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکو جب حضرت سَیِّدُنا یُوسُف عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami