Book Name:Shan e Mustafa Ba Zaban e Ambia علیہم السلام

زمیں بولی کہ یہ اسرارِ قدرت کے امیں ہوں گے             فَلک بولا کہ ان کے بعد پیمبر نہیں ہوں گے

      پیارے نبی ، میٹھے نبی ،اچھے نبی،سچے نبی،آمنہ کے آنکھوں کے تارے نبی،دائی حلیمہ کے دُلارے نبی، بے سہاروں کے سہارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَختنہ شدہ ، ناف بریدہ، سُرمگیں آنکھوں کے ساتھ تشریف لائے ۔ ہر قسم کی آلائش سے پاک بلکہ آلائشوں سے پاک کرنے کے لیے تشریف لائے۔غیب سے آواز آنے لگی ربِّ کعبہ (عَزَّ  وَجَلَّ)کی قسم! کعبہ کو عزت مل گئی ۔ ہوشیار ہو جاؤ کہ کعبہ کو ان کا قبلہ و مسکن ٹھہرا دیا گیا۔

    محبوبِ ربِّ العزت، مصطفی جانِ رحمت، تاجدارِ رسالت،شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے دُنیا میں تشریف لاتے ہی ربّ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں سجدہ کیا ۔ مبارک اُنگلیاں آسمان کی طرف اُٹھی ہوئی تھیں۔جنّتی پھولوں سے بڑھ کر حسین ہونٹ حرکت کر رہے تھے اور آواز آرہی تھی ،رَبِّ ھَبۡ لِیۡ اُمَّتِیۡ ، رَبِّ ھَبۡ لِیۡ اُمَّتِیۡ ، رَبِّ ھَبۡ لِیۡ اُمَّتِیۡ،ولادت ِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے موقع پر 3 جھنڈے نصب کیے گئے،ایک مشرق میں ،ایک مغرب میں اور ایک خانہ کعبہ کی چھت پر۔

 حضرتِ سیدتنا آمنہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں، وِلادت ِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وقت ایسا نور چمکا کہ مشارق و مغارب روشن ہوگئے اور میں نے مکے سے شام کے محلات واضح طور پر دیکھ لیے۔

آمِنہ تجھ کو مبارک شاہ کا میلاد ہو
تیرا آنگن نور،تیرا گھر کا گھر سب نور ہے
اِس طرف جو نور ہے تو اُس طرف بھی نور ہے
ذرَّہ ذرَّہ سب جہاں کا نُور سے معمور ہے

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد