Book Name:Shan e Mustafa Ba Zaban e Ambia علیہم السلام

اپنا اندیشہ ہے۔ مختصر یہ کہ وہ حضرت  سَیِّدُنا موسیٰ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی خدمت میں بھیجیں گے، وہاں بھی وہی جواب ملے گا،پھر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام  حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ(رُوحُ اللہ) عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے پاس بھیجیں گے، وہ بھی یہی فرمائیں گے: کہ یہ کام  میرے کرنے کا نہیں، آج میرے رَبّ نے وہ غَضَب فرمایا ہے کہ ایسا نہ کبھی فرمایا اور  نہ فرمائےگا، مجھے اپنی جان کا ڈر ہے، تم کسی دوسرے کے پاس جاؤ، لوگ عرض کریں گے: آپ ہمیں کس کے پاس بھیجتے ہیں؟ فرمائیں گے: تم اُن کے حضور حاضر ہو، جن کے ہاتھ پر فتح رکھی گئی، جو آج بے خوف ہیں، اور وہ تمام اولادِ آدم کے سردارہیں، تم محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں حاضر ہوجاؤ، وہ خاتَمُ النَّبِیْین ہیں، وہ آج تمہاری شفاعت فرمائیں گے، اُنہِیں کے حضور حاضر ہوجاؤ، وہ یہاں تشریف فرما ہیں۔اب لوگ پھِرتے پھِراتے، ٹھوکریں کھاتے، روتے چلّاتے، دُہائی دیتےحاضرِ بارگاہِ بے کس پناہ ہو کر عرض کریں گے: اے محمد(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)! اے  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نبی! حضور کے ہاتھ پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے فتحِ باب(یعنی کامیابی کے دروازے کا کھلنا ) رکھا ہے ، آج حضور(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) مطمئن ہیں، اِن کے علاوہ اور بہت سے فضائل بیان کرکے عرض کریں گے: حضور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)ملاحظہ تو فرمائیں ہم کس مصیبت میں ہیں! اور کس حال کو پہنچے! حضور(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) بارگاہِ خداوندی میں ہماری شفاعت فرمائیں اورہم کو اس آفت سے نجات دلوائیں۔حضور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)جواب میں ارشاد فرمائیں گے: (انَا لَھَا) یعنی میں ہی اس کام کے لیے ہوں، میں ہی وہ ہوں جسے تم تمام جگہ ڈھونڈ آئے ہو، یہ فرماکر سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بارگاہِ عزّت میں حاضر ہوں گے اور سجدہ کریں گے ۔ارشاد ہوگا ''اے محمد ! (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) اپنا سر اٹھاؤ اور کہو، تمہاری بات سُنی جائے گی اور مانگو جو کچھ مانگو گے ملے گا اور شفاعت کرو، تمہاری شفاعت مقبول ہے۔(بہارشریعت،۱/۱۳۹)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ!دیکھا آپ نے کہ اللہ رَبُّ الْعزت عَزَّ  وَجَلَّ نے