Book Name:Aala Hazrat ki Ilmi Khidmaat

شیخِ طریقت،امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دامن سے وابستہ ہوجائیں، کیونکہ امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا شمار،امامِ اہلسنّترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے سچے مُحِبِّین میں ہوتا ہے کہ جنہیں اعلیٰ حضرترَحْمَۃُاللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی شخصیت اورآپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے کارناموں نے اپنا گرویدہ بنالیا،یہی وجہ ہے کہ امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی تعلیمات کے مُطابق دِینِ مَتِین کی اِنتہائی شاندار انداز میں خدمات سَرانجام دے رہے ہیں۔جس کا واضح ثُبوت آپ کی پُرتاثیرتحریریں،سُنَّتوں بھرے بیانات اور علم  وحکمت سے بھرپور مدنی مُذاکرے ہیں کہ جو ترجمۂ قرآن کنزالایمان،فتاویٰ رضویہ کے جُزئیات اورحدائقِ بخشش کے رِقّت و سوز سے بھرپُور اَشعار سے مُزیَّن ہوتے ہیں۔آئیے!اب امیر ِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی زبانی سُنتے ہیں کہ آپ کو اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُاللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہسے کس قدر مَحَبَّت وعقیدت ہے، چُنانچہ

امیرِاہلسنت  کی اعلیٰ حضرت سے مَحَبَّت

    امیرِ ا َہلسُنَّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنےرسالے”سَیِّدی قُطبِ مدینہ“میں تحریر فرماتے ہیں: اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّمیں بچپن ہی سے امامِ اَہلسنّت مولانا شا ہ امام اَحمد رضا خانرَحْمَۃُ اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ کی شخصیت سے مُتَعارَف ہوچکاتھا، پھر جُوں جُوں شُعورآتا گیا،اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی مَحَبَّت دل میں گھر کرتی چلی گئی۔پھرمجھے آپ کے سلسلے میں داخل ہونے کا شوق پیدا ہواتو ایک ہی واسطے سے اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہکے دامن کو تھام لیا(یعنی سَیِّدِی قُطبِ مدینہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے ذریعے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکا دامن ملا) (سَیِّدی قُطبِ مدینہ ،ص۲) 

    اِسی عقیدت ومحبت کا صدقہ ہےکہ امیراہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اپنی زندگی کا پہلارِسالہ