Book Name:Aala Hazrat ki Ilmi Khidmaat

قیمتی موتی عطافرمائے کہ جن سے آج بھی اُمّتِ مُسلمہ ہدایت و رہنمائی حاصل کر رہی ہے اوررہتی دُنیا تک کنزالایمان کا فیضان جاری رہے گا۔اِنْ شَآءَاللہعَزَّوَجَلَّ

٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی دِینی خدمات ایسی تھیں کہ آپ نے درس وتدریس کے ذریعے علم کے پیاسوں کو سیراب کیا ۔

٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے فیضان سے مالامال کئی علماء تیار ہوئے۔

٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے فیضان سے کئی خطباء نے منصبِ خطابت کو سنبھالا۔

٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے فیضان سے کئی اساتذۂ  کرام نے منصبِ تدریس کے فرائض سرانجام دے کرعلمِ دِین کے چراغ سے جہالت کے اندھیروں کو دُورفرمایا اورآج بھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔

٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی دِینی خدمات ایسی تھیں کہ آپ نے کثیر تعداد میں فتاویٰ لکھ کر لوگوں کی دِینی اور علمی اُلجھنیں دُور کیں۔بالخصوص اُردو زبان میں دنیا کا وہ ضَخیم ترین مجموعۂ فتاویٰ بنام"فتاویٰ رضویہ" اُمّتِ مُسلمہ کو عطا فرمایاجوکہ 30جلدوں ،تقریباً بائیس ہزار(22000)صَفحات،چھ ہزار آٹھ سو سینتا لیس (6847) سُوالات کے جوابات اور دو سو چھ (206)رسائل پر مُشتَمِل ہے۔

٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی دِینی خدمات ایسی تھیں کہ آپ نےمختلف موضوعات پر کتابیں لکھ کر ہماری رہنمائی کا سامان کیا ۔

٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی دِینی خدمات ایسی تھیں کہ آپ نے علمی موضُوعات پراِملا کروا کر بھی علم کی بے مثال خدمت فرمائی ۔

٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنے فنِّ شاعری میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیں،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اُرْدُو ،عَرَبی اور فارسی وغیرہ زبانوں میں نعتیں تَحریر فرمائی ہیں۔اعلیٰ حضرت