Book Name:Aala Hazrat ki Ilmi Khidmaat

چاہیے کہ ہم اپنا وقت فُضُول کاموں میں برباد کرنے کے بجائے روزانہ مُطالعہ کرنا اپنی عادت بنائیں بلکہ کوشش یہ ہونی چاہیے کہ مکتبۃ المدینہ کی  شائع کردہ کوئی بھی کتاب یا رسالہ ہر وقت ہمارے ساتھ ہوتاکہ جہاں موقع ملے کچھ نہ کچھ مُطالعہ کرکےعِلْمِ دِیْن کےموتی سمیٹےجاسکیں۔دِین کی خدمت اورحُصُولِ عِلْمِ دِیْن کاایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کےمدنی قافلوں میں سفرکرنابھی ہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّمدنی قافلوں کی برکت سے جہاں فرائض و واجبات،سُنَن ومُستحبات پر عمل کی سعادت نصیب ہوتی ہے، وہیں وُضُو وغسل،نماز روزے اورمختلف اَوقات میں پڑھی جانے والی دُعاؤںکی صورت میں علْم کا ڈھیروں خزانہ بھی ہاتھ  آتا ہے۔ہرماہ مدنی قافلے میں سفرکرنے سے ایک فائدہ یہ بھی حاصل ہوگا کہ ہمیں ذیلی حلقے کے12مدنی  کاموں  میں سے ایک مدنی کام پر عمل اور راہِ خدا میں سفر کی سعادت نصیب ہوگیاورجو قدم راہِ خدا میں خاک آلُود ہوتے ہیں، ان کو جہنّم کی آگ نہیں چُھوئے گی۔(مسند احمد ،حدیث: ۱۵۹۳۵، ۵ /۳۹۶ )آئیے!اب مدنی قافلے کی ایک مدنی بہارسنتے ہیں، چنانچہ   

خواب میں اعلیٰ حضرت کا دیدار

    پنجاب(پاکستان)کےشہرخانیوال کےمقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہےکہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائی کافی عرصے سے اِنفرادی کوشش کے ذریعے مجھے مَدَنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دِلاتےرہے،لیکن میں ہمیشہ اُن کو ٹال دیا کرتا تھا۔آخر کار اُن کی اِنفرادی کوشش کاثَمَرہ ظاہرہوااورمیں مَدَنی قافلےکامسافربن گیا،ہمارامدنی قافلہ ایک دیہات میں موجودایک بزرگ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکےمزارشریف سے مُتَّصِلْ یعنی قریب ایک مسجد میں ٹھہرا،دنی قافلے کے آخری دن میں اُن بُزرگرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکےمزارشریف کے پاس بیٹھادُرُود شریف پڑھ رہاتھا کہ میری آنکھ لگ گئی ،کیا دیکھتا ہوں کہ ایک نورانی چہرے والے بزرگ تشریف فرماہیں اوران کے پیچھے بھی چند