Book Name:Aala Hazrat ki Ilmi Khidmaat

ہیں۔چُنانچہ

    ٭ جب کسی دِینی کتاب کو پڑھیں گےتوایمان کوتازگی ملے گی اور انسان کے دل میں  توحید و رسالت کی  شمع مزید روشن ہو تی  چلی جائے گی اوراِس طرح مُطالعہ کرنے سےایمان  کی مضبوطی  اورپختگی حاصل  ہوتی رہے گی۔٭مُطالعہ کرنے کا سب سے پہلااوراصل مقصد عِلْم حاصل کرنا ہی ہونا چاہئے کیونکہ جہاں  مُطالعہ  انسان کی شخصیت  کو ترقی  کی بُلند  منزلوں  تک پہنچانے کا ذریعہ ہے، وہیں یہ علم کے حُصُول کا  وسیلہ بھی  بنتاہے۔٭مُطالعہ کرنےسے کائنات کے اندر غور و فکر کرنے کا ذِہْن بنتا ہے  جو کبھی ایک عام انسان کو فرش  کی پستی سے  اُٹھا کرعرش کی بُلندی تک پہنچا دیتا ہے،  کیونکہ  قرآنِ کریم میں بھی کائنات کے  اندر غوروفکر کرنے کی بہت زیادہ  ترغیب دلائی گئی ہے۔٭ مُطالعہ کرنے سے عقْل و شُعور میں اِضافہ ہوتا ہے اورباشُعور انسان یہ جانتا ہے کہ کب اور کہاں کیابولنا ہے؟اس وجہ سے وہ ہمیشہ  کامیابیاں اورعِزَّتیں   سمیٹتا  چلاجاتاہے ،جبکہ بے شُعور انسان ان باتوں سے محروم رہتا ہے جس کی وجہ سے اس  کے حِصّے میں  اکثر ناکامی و ذِلّت  ہی آتی ہے۔٭مطالعہ انسان کی دِینی  اوردُنیاوی دونوں ترقّیوں کا سبب بنتاہےاوریہ مُطالَعہ کرنے کا سب سے اَہَم فائدہ  ہے ۔٭مُطالعہ کرناطبیعت میں خوشی،نگاہوں میں تیزی اور ذِہْن ودِماغ کوتازگی عطا کرتا ہے۔ جس طرح ایک اچھا دوست ہمیں دِلچسپ باتیں اور حیرت انگیز معلومات دیتا ہے،اسی طرح  کتاب بھی ایک اچھےرفیق ا ور ساتھی جیسا کردار ادا کرتی ہے۔٭مُطالعہ انسان کومختلف قوموں کے حالات اوران کی تہذیب وثقافت وغیرہ  کی خبریں دیتا ہےاوراِن خبروں میں انسان اپنی اوردِیگر تہذیبوں کاتَقابل کرتاہے اور پھر وجہِ ترجیح تلاش کرتاہے۔(مطالعہ کیا، کیوں اورکیسے،مُلتقطاً،ص۱۶تا ۲۰)

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُناآپ نے،مُطالَعہ کرنے کے کتنےفوائدہیں،لہٰذا ہمیں بھی