Book Name:Aala Hazrat ki Ilmi Khidmaat

یہ ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے محض8 برس کی عمر میں درسِ نظامی یعنی عالم کورس کے نصاب میں شامل علمِ نحو کی مشہور و معروف کتاب بنام’’ھَدایَۃ ُ النَحْوْ‘‘نہ صرف پڑھ لی بلکہ اسی ننھی سی عُمر میں ہی اس کتاب کی عربی زبان میں شرح بھی لکھ ڈالی۔ (فیضانِ اعلیٰ حضرت، ص۸۶بتغیر قلیل)

اگلوں نے بھی لکھا ہے بہت علمِ دین پر             جو کچھ ہے اس صدی میں وہ تنہا رضا کا ہے

احمد رضا کا تازہ گلستاں ہے آج بھی                 خورشیدِ علم ان کا درخشاں ہے آج بھی

(مناقبِ رضا،ص۹۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اعلیٰ حضرت  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی تصانیف کی تعداد

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اعلیٰ حضرت،امام اہلسنّترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہتصنیف وتالیف کے میدان میں اپنی مثال آپ تھے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ایک بہترین مُحَقِّقْومُصَنِّف بھی تھے،آپرَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہکاتحقیقی انداز آج کےدورکےتحقیقی اندازسے بھی بہتر تھا۔آپرَحْمَۃُ اللّٰہِتَعَالٰی عَلَیْہاپنے عِلمی مقالات ورَسائل اورکتب کوعقْلی اور منقول دلائل سے ایسامُزَیَّن کرتے تھے کہ  اِن کو پڑھنے والا تنگی محسوس نہیں کرتاتھا بلکہ مطمئن ہوجاتا تھا۔اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی تصانیف، شُروحات وحواشی کی تعدادتقريباً ايك ہزارہے۔تصانیف وشُروحات کے علاوہ آپ رَحْمَۃُاللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے بہت سےمَقالات،مکتوبات،ملفوظات وغیرہ بھی ہیں،جن کی تعدادکاصحیح اندازہ نہیں ہو سکا۔ (فیضانِ اعلیٰ حضرت،مُلتقطاً،ص۵۶۵-۵۶۶)

عِلْم کا چشْمہ ہوا ہےمَوجزَن تحریر میں         جب قَلم تُو نے اُٹھایا  اے اِمام احمد رضا

تُو نے باطل کو مٹا کر دِین کو بخشی جِلا          سُنّتوں کو پھر جِلایا اے اِمام احمد رضا