Book Name:Aala Hazrat ki Ilmi Khidmaat

     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یقیناًقرآنِ کریم ایک مکمل ضابطۂ حیات اور سلامتی واَمن کے ساتھ زندگی بسر کرنے والے دُنیا کے تمام ہی مسلمانوں کے لئےراہِ ہدایت کا حقیقی چراغ ہے، جس کے مَفہوم ومَطلوب کوسمجھنےکے لئے اس کا آسان ترجمہ ہونا ضروری ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّقرآنِ کریم کے مُرَوَّجہ تمام اُردوتراجم میں سب سے بہترین اُردوترجمہ”ترجمۂ قرآن کنز الایمانہے۔لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم  اپنی مصروف زِندگی سے کچھ وقت نکال کرقرآنِ پاک  کی تِلاوت کرنے کا معمول بنائیں۔

شیخِ طریقت،امیراہلسُنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد اِلیاس عطاؔر قادِری رضویدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ترجمہ وتفسیر کے ساتھ روزانہ تلاوتِ قرآن کرنے کیلئے،اسلامی بھائیوں کےمدنی انعام نمبر 21 میں فرماتے ہیں:’’کیا آج آپ نے کنزُالایمان سے کم اَزْکم تین آیات (مع ترجمہ وتفسیر)تلاوت کرنے یا سُننے کی سعادت حاصل کی ؟‘‘

      اگرہم اس مدنی انعام پر روزانہ عمل کریں توقرآنِ کریم کی تلاوت کی برکت سے ہمارے گھروں میں خیروبرکت کا نُزول ہوتارہے گا،ترجمہ وتفسیر کے ساتھ پڑھنے کی برکت سے علمِ دین میں اِضافہ ہوگا،قرآنِ کریم کو سمجھنے میں آسانی ہوگی،معلومات کا خزانہ حاصل ہو گا۔مکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والی عظیم الشّان تفسیر بنام"صِراطُ الجنان"کا بھی مطالعہ کیجئے،اس تفسیر میں بھی بہت اچھے اندازسےمعلومات کا خزانہ اُمّتِ مُسلمہ تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

فتوٰی نویسی کا آغاز مع”فتاوٰی  رضویہ “ كا تعارف

     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنے اپنی محنت و کوشش سے دِین کی ایسی بے مثال عِلْمی خدمات سر اَنْجام دِیں کہ آج تک آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکے نام کی دُھوم مچی ہوئی