Book Name:Bap Aulad Ki Tarbiyat Kesay Karay

  اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ اس مدنی ماحول کی برکت سے گُناہوں سے بچنے کی توفیق اورنیکیاں کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ہمیں بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ ہوکرنیکی کی دعوت عام کرنااور ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں حصہ لینا چاہئے۔12مدنی کاموں میں سے ماہانہ ایک مدنی کام 3دن کے’’مدنی قافلے ‘‘میں سفر کرنا بھی ہے ۔ مَدَنی قافِلوں کی بَرَکت سے پَنْجْ  وَقْتَہنمازونوَافِل کی پابندی کے ساتھ ساتھ پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکی پیاری پیاری سُنَّتیں  سیکھنے کوملتی ہیں اوریُوں علمِ دین حاصِل کرنے کامَوقع  مُیَسَّرآتاہے۔ علمِ دین کیلئے  سَفرکرنا بڑی فضیلت کی بات ہے کہ فرمانِ مصطفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے: جو عِلْم کی تلاش میں نکلتاہے وہ واپس لوٹنے تک اللہ تَعالیٰ کی راہ میں ہوتا ہے۔(ترمذی، کتاب العلم ، رقم۲۶۵۶، ج۴، ص۲۹۴)

        مدنی قافلے کی برکت سےاپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ  بچوں کی اصلاح ومدنی تربیت کا   بھی جذبہ نصیب ہوتاہے،  بطورِ ترغیب مَدَنی قافِلے کی ایک مَدَنی بہارسُنتے  ہیں چُنانچہ

پورا گھرانہ سُدھر گیا

        فتح جنگ (ضلع اٹک پنجاب پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لباب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں گناہوں بھری زندگی گزار رہا تھا، فلمیں ڈرامے دیکھنا، آوارہ گردی کرنا،کھیل کُود میں مگن رہنا میرا محبوب مشغلہ تھا، مَعَاذَاللّٰہ نمازیں قضا کرنے کے گناہِ عظیم میں بھی مبتلا تھا ، میری  اصلاح کاسبب کچھ یُوں بنا کہ ایک دن ہمارے گاؤں کی مسجدمیں ایک مدنی قافلہ تشریف لایا، عاشقانِ رسول کی آمد سے مسجد میں رونق ہوگئی، درس وبیان اور عصر کے بعد علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا ایمان افروز سلسلہ شروع ہوگیا، میری خوش قسمتی کہ ایک دن ایک