Book Name:Bap Aulad Ki Tarbiyat Kesay Karay

       شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بچوں کی مدنی تربیت کے مدنی گلدستے وقتاً فوقتاً مدنی چینل پربھی چلائے جاتے ہیں تاکہ اِنہیں دیکھ کر ہم بھی تربیت کرنا سیکھیں،گویا کہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ،تربیت کرنے والوں کی بھی مدنی تربیت فرمارہے ہوتے ہیں کہ اولاد کی تربیت کیسے کرنی ہے،اس لیے ہمیں مدنی چینل بھی دیکھتے رہنا چاہئے،بالخصوص ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں اوّل تاآخرشرکت کو یقینی بنائیں،اولاد کی مدنی تربیت کاانداز سیکھنے کے ساتھ ساتھ علمِ دِین کے کئی قیمتی موتی حاصل ہوں گے۔اِنْ شَاۤءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کون کس کا جواب دہ ہوگا

        یادرکھئے!اگر سستی سے کام لیتے ہوئے اولاد کی اچھیتَرْبِیَت نہ کیتوبروزِ قیامت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی بارگاہ میں اس کا جواب دینا ہوگا،حُضُورِ اکرم، نُورِ مُجَسمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عظمت نشان ہے :''تم سب نگران ہو اور تم میں سے ہر ایک سے اس کے ماتحت افراد کے بارے میں پوچھا جائے گا۔بادشاہ نگران ہے ، اس سے اس کی رِعایا کے بارے میں پوچھا جائے گا ۔ آدمی اپنے اہل وعیال کا نگران ہے اس سے اس کے اہل وعیال کے بارے میں پوچھا جائے گا ۔ عورت اپنے خاوند کے گھر اور اولادکی نگران ہے،اس سے ان کے بارے میں پوچھا جائے گا ۔حیح البخاری،کتاب العتق،باب کراہیۃالتطاول ....الخ،الحدیث ۲۵۵۴،ج۲،ص۱۵۹) 

موبائل فون ، ٹیبلٹ پی سی اور ٹی وی کا غلط استعمال

          میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بروزِ قیامت اس جواب دَہی سے بچنے کیلئے اپنے بچوں کی مدنی