Book Name:Bap Aulad Ki Tarbiyat Kesay Karay

اسلامی بھائی میرے پاس آئے اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے مسجد میں نماز ادا کرنے اورمدنی قافلے والوں کے ساتھ  مدنی حلقے میں شرکت کرنے کی دعوت دی  تو میں ان کے ساتھ مسجد میں چلاگیا، عاشقانِ رسول نے بڑی محبت سے ملاقات کی ، پہلی بار اس قدر محبت وپیار دیکھ کر میں اس قدر متأثر ہوا کہ دعوتِ اسلامی والوں کی محبت دل میں گھر کرگئی اور مدنی حلقے میں علم کے موتی سمیٹنے لگا، اسی دوران جب امِیرِ مدنی قافلہ نے مدنی انعامات کے رسالے کا تعارف کروایا  تو مدنی انعامات کے رسالے کی صورت میں امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ کی اصلاحِ اُمت کی کُڑھن دیکھ کر میں نے ہاتھوں ہاتھ بیعت کیلئے اپنا نام پیش کردیا اورمرید ہوگیا۔ ایک ولیِ کامل سے نسبت کی برکت سے  میری زندگی میں مدنی بہار آگئی اور میں نے سابقہ بداعمالیوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے  مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔مدنی ماحول  کی برکت سے نیکی کی دعوت  کاجذبہ ملا اور اسی مقدس جذبے کے تحت میں نے اہلِ خانہ کو بھی نیکی  کی دعوت دینا شروع کردی، جس کی برکت سے ہمارے اور ماموں  اور خالہ جان کے گھر والے بھی شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلہ عالیہ قا دریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوگئے، نمازوں کی پابندی شروع کر دی، فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سننے ترک کردیے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اب مدنی چینل کے علمی اور اصلاحی ایمان افروز سلسلے دیکھتے ہیں ۔

بےعمل باعمل بن گئے خاص کر
آپ بھی دیکھ لیں قافلے میں چلو
آپ اعمالِ بد اور افعالِ بد
سے جو بیزار ہیں، قافلے میں چلو
کر سفر آئیں گے،تو سُدھر جائیں گے