Book Name:Sadr-ush-Shari'ah ki Deni Khidmaat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

صدرُ الشریعہ کا علمی کارنامہ

        صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ حضرت علّامہ مولانا مُفتی محمد اَمجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کاپاک وہندکے مسلمانوں پر بہت بڑا احسان ہے کہ انہوں نے ضخیم(بڑی بڑی)عربی کُتُب میں پھیلے ہوئے فقہی مسائل کوتحریر کی لڑی میں پِرَو کر ایک مقام پر جمع کردیا۔انسان کی پیدائش سے لے کر وفات تک درپیش ہونے والے ہزارہامسائل کا بیان ”بہارِ شریعت“ میں موجود ہے۔ان میں بے شمار مسائل ایسے بھی ہیں، جن کا سیکھنا ہر اسلامی بھائی اور اسلامی بہن پر فرضِ عَین ہے۔بہارِ شریعت لکھنے کے اسباب کا ذکر کرتے ہوئے صدر ُالشریعہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ لکھتے ہیں:اُردو زبان میں اب تک کوئی ایسی کتاب تصنیف نہیں ہوئی ،جو صحیح مسائل پر مشتمل ہو اور ضَروریات کے لئے کافی  و وافی ہو۔فقہِ حنفی کی مشہور کتاب"فتاویٰ عالمگیری"سینکڑوں عُلَمائے دِین عَلَیْہِم رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْمُبِین نے حضرت سیِّدُنا شیخ نظام ُالدّین مُلّاجِیوَن رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی نگرانی میں عَرَبی زَبان میں مُرَتَّب فرمائی مگر قُربان جائیے کہ صدرُ الشَّریعہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے وُہی کام اُردو زبان میں تنِ تنہا کردکھایا اور مختلف اسلامی کتابوں سے وہ مسائل چُن چُن کر بہارِ شریعت میں شامل کئے، جن پر فتوی دیا جاتا ہے نیز سینکڑوں آیات اور ہزاروں احادیث بھی مُوضوع کی مناسَبَت سے دَرج کیں ۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ تحدیثِ نعمت کے طور پر خود ارشاد فرماتے ہیں:اگر اورَنگزیب عالمگیربادشاہ اس کتاب(یعنی بہارِ شریعت)کو دیکھتے تو مجھے سَونے سے تولتے۔

        آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا مقصد یہ تھا کہ بَرِّصَغیر کے مسلمان اپنے دِین کے مسائل سے بآسانی آگاہ ہوجائیں چُنانچِہ ایک اور مقام پر تحریر فرماتے ہیں :اس کتاب میں جہاں تک ممکن ہوسکا یہ کوشش  کی گئی ہے کہ عبارت بَہُت آسان ہو کہ سمجھنے میں دِقَّت(یعنی مشکل)نہ ہو اور کم علم (حضرات )اور