Book Name:Sadr-ush-Shari'ah ki Deni Khidmaat

خواص کی ایک کثیر تعداد فیض یاب ہورہی ہے نیز برادرِ اعلیٰ حضرت ننھے میاں مولانامحمدرضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہتوآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے خدمتِ دِین کے جذبے سے اس قدر متاثرتھے کہ خوش ہوکر صدرُ الشریعہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی شانِ عالیشان میں یہ قابلِ تحسین تاریخی جملہ ارشاد فرمایا :”مولانا امجد علی تو کام کی مشین ہیں اور وہ بھی ایسی مشین جو کبھی فیل نہ ہو۔“

آئیے! اب صدرُ الشریعہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے مصروف ترین مدنی جدول اورمَدِیْنَۃُ الْمُرشِد بریلی شریف میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی مصروفیات کی چندجھلکیاں سُنتے ہیں تاکہ ہمارے اندر بھی دِینی کاموں میں حصہ لینے کی کُڑھن پیدا ہو چنانچہ

روزانہ کاجَدْوَل

        شیخِ طریقت،امیر اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے”تذکرۂ صدرُ الشریعہ“میں نقل فرماتے ہیں:صدرُ الشَّریعہ،بدرُالطَّریقہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا روزانہ کا جَدْوَل کچھ اِس طرح تھا کہ بعد نمازِ فَجر ضَروری وظائف وتلاوتِ قرآن کے بعد گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ پریس کا کام انجام دیتے۔پھر فوراً مدرَسہ جاکر تدریس فرماتے۔دوپہر کے کھانے کے بعد پریس کا کام انجام دیتے۔نماز ِظہر کے بعدعَصر تک پھر مدرَسہ میں تعلیم دیتے۔بعد نَمازِ عصر مغرِب تک اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی خدمت میں نشست فرماتے۔بعدِ مغرِب عشاء تک اور عشاء کے بعد سے بارہ(12) بجے تک اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی خدمت میں فتویٰ نَویسی(فتویٰ لکھنے) کا کام انجام دیتے ۔اس کے بعد گھر واپَسی ہوتی اور کچھ تحریری کام کرنے کے بعد تقریباً دو(2) بجے شب میں آرام فرماتے ۔اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے زمانۂ حیات کے آخر تک یعنی کم وبیش دس(10) برس تک روزمرَّہ کا یہی معمول رہا۔صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ حضرت علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی اس سخت محنت اورعزم واستقلال سے