Book Name:Sadr-ush-Shari'ah ki Deni Khidmaat

نکال کر مسجد میں داخل ہو اور جب مسجد سے باہر ہوتواُلٹا پاؤں نکال کر جُوتے پر رکھ لیجئے پھر سیدھا پاؤں نکال کرسیدھا جُوتا پہن لیجئے پھراُلٹا پہن لیجئے۔(1)٭ جُوتے پہننے سے پہلے جھاڑ لیجئے تاکہ کیڑا یا کنکر وغیرہ ہوتو نکل جائے۔٭کسی نے حضرتِ سیِّدتُنا عائشہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا سے کہا کہ ایک عَوْرت (مردوں کی طرح) جوتے پہنتی ہے۔اُنھوں نے فرمایا:رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مردانی عورَتوں پر لَعْنَت فرمائی ہے۔(2)صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:یعنی عورَتوں کو مردانہ جُوتا نہیں پہننا چاہیے بلکہ وہ تمام باتیں جن میں مردوں اور عورَتوں کا اِمتِیاز ہوتا ہے اُن میں ہر ایک کودوسرے کی نقّالی کرنے سے مُمانَعَت ہے،نہ مرد عورت کی چال ڈھال اختیار کرے، نہ عورت مرد کی۔ (3)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب،بہارِ شریعت حِصّہ 16(312صفحات) نیز 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنّتوں کی تَرْبِیَت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔

تری سُنّتوں پہ چل کر میری روح جب نکل کر

 

چلے تو گلے لگانا مدنی مدینے والے

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

 

پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے