Book Name:Sadr-ush-Shari'ah ki Deni Khidmaat

ہاتھوں سے کیا کرتے۔

٭…نبیِ پاک،صاحبِ ِلولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنّتوں پر سختی سے عمل پیرا رہتے۔

جن کی ہر ہر ادا سُنتِ مصطفی

ایسے صدر الشّریعہ پہ لاکھوں سلام

٭…آپ کی خصوصیات میں یہ بھی تھا کہ آپ گھر یا باہر کبھی نماز قضا نہ کرتے، شدید بیماری میں بھی نماز کی پابندی فرماتے۔

٭…نمازِ باجماعت کا ایسا جذبہ تھا کہ مرحبا! اگر کبھی مؤذن مقررہ وقت سے لیٹ ہو جاتا تو خود ہی اذان دے دیتے۔

٭…روزوں سے ایسی محبت تھی کہ سخت بیماری میں بھی آپ روزے نہ چھوڑتے۔ 

٭…کیسی ہی مصروفیت ہوتی نمازِ فجر کے بعد قرآنِ پاک کے ایک پارے کی تلاوت فرمایا کرتے۔

٭…بعدِ نمازِ جمعہ بِلاناغہ 100 بار دُرودِ رضویہ پڑھا کرتے۔

٭…اپنی اولاد اور طلبہ کی عملی تعلیم و تربیت کا خصوصی خیال فرمایا کرتے۔

٭…صدر الشّریعہ،خلیفہ اعلیٰ حضرت ایسے عاشقِ رسول تھے، جب نعت شریف سُنتے تو ادب سے دونوں ہاتھ باندھ لیتے آنکھیں بند کر لیتے اور آنکھوں سے عشقِ رسول میں آنسوبہنے لگتے۔

٭…آپ نے سفرِ مدینہ میں وفات پائی۔

٭…آپ کے مبارک مزار سے پاکیزہ خوشبو کئی دن تک محسوس کی گئی۔

٭…آپ کا بہت بڑا علمی کارنامہ یہ ہے کہ آپ نے اُمّتِ مصطفی کو عالم بنانے والی کتاب یعنی ’’بہارِ شریعت‘‘ عطا کی۔