Book Name:Tauba karnay walon kay liay inamaat

گُناہ کر بیٹھیں تو پھر توبہ کرلیں،پھر خَطا ہوجائے تو پھر توبہ کریں ،چاہے لاکھ بار بھٹک جائیں، مگر پھر آکر اس کےدامنِ کرم سے لِپٹ جائیں اور ہر گز ہرگز مایوس نہ ہوں اور یقیناً جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں سچی توبہ کرلیتے ہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ان سے بہت خُوش ہوتااوران پراپنا خُصُوصِی فَضل وکرم بھی فرماتا ہے۔ قرآنِ کریم میں جابجا رَبِّ کریم عَزَّوَجَلَّاپنے گُناہ گار بندوں کوتوبہ کی ترغیب دِلارہاہے۔چُنانچہ پارہ 6 سُوْرَۃُ الْمائِدہ کی آیت نمبر 39 میں اِرشاد ہوتاہے  :

فَمَنْ تَابَ مِنْۢ بَعْدِ ظُلْمِهٖ وَ اَصْلَحَ فَاِنَّ اللّٰهَ یَتُوْبُ عَلَیْهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۳۹)

ترجَمۂ کنز الایمان:تو جواپنے ظُلم کے بعدتوبہ کرے اور سنور جائے تو اللہاپنی مِہر (مہربانی)سے اس پر رُجُوع فرمائے گابے شک اللہبخشنے والا مہربان ہے۔

        دعوتِ اسلامی کے اشاعتی اِدارےمکتبۃُ المدینہ کی مَطبُوعہ تفسیر’’صِراطُ الجِنان‘‘میں اس آیتِ مُبارَکہ کے تحت لکھا ہے کہ توبہ نِہایت نَفیس شے ہے،کتنا ہی بڑا گُناہ ہو،اگر اس سے توبہ کر لی جائے تواللہ عَزَّوَجَلَّ اپنا حق مُعاف فرمادیتا ہے اور توبہ کرنے والے کو عذابِ آخرت سے نَجات دےدیتا ہے ۔ (تفسیر ِصراط الجنان،ج ۲ ،ص ۴۳۰)

بڑی کوششیں کیں گنہ چھوڑنے کی

رہے آہ ناکام ہَم یاالٰہی

مجھے سچی توبہ کی توفیق دیدے

پئے تاجدارِ حَرَم یاالٰہی

(وسائل بخشش مُرمّم،ص۱۱۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        مىٹھےمىٹھےاسلامى بھائىو!معلوم ہواتوبہ کرنا بہت ہی بہترین اور پسندیدہ کام ہے،اسی