Book Name:Husn-e-Zan ki Barkatain

علامت یہ بھی ہے کہ آدمی اپنے مُسَلمان بھائی کا جُوٹھا یعنی بچا ہوا پانی پی لے اور جو اپنے بھائی کا جُوٹھا پیتا ہے اس کے 70 دَرَجات بُلند کر دیئے جاتے ہیں، 70 گُناہ مِٹا دیئے جاتے ہیں اور اس کے لئے 70 نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔(کنزالعمال، کتاب الاخلاق ، قسم الاقوال، الحدیث:۵۷۴۵،ج۳،ص۵۱)

مرحبا!مسلمان بھائی کا جوٹھا یعنی بچا ہوا پانی پی لینا ،عاجزی کی علامت ہے ،مسلمان بھائی کا جوٹھا یعنی بچا ہوا پانی پی لینا70 درجات کی بُلندی کا سبب ہے،مسلمان بھائی کا جوٹھا یعنی بچا ہوا پانی پی لینا 70 گناہوں کو مِٹا دِیے جانے کا سبب ہے،مسلمان بھائی کا جوٹھا یعنی بچا ہوا پانی پی لینا 70نیکیوں کے لکھے جانے کا سبب ہے۔

گناہوں سے مجھ کو بچا یا اِلٰہی

بری عادتیں بھی چھڑا یا اِلٰہی

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

زردچہرے والاموچی:

          دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب"عُیونُ الحکایات حصہ اول"کے صفحہ نمبر166پرحکایت نمبر74ہے:

          حضرت سیدنا خلد بن ایوب  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:” بنی اسرائیل کے ایک عابدنے پہاڑ کی چوٹی پر ساٹھ(60) سال تک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عبادت کی۔ایک رات اس نے خواب دیکھاکہ کوئی کہنے والا کہہ رہا ہے:” فلاں موچی تجھ سے زیادہ عبادت گزار ہے اور اس کا مرتبہ تجھ سے زیادہ ہے۔ “

          جب وہ عابد نیند سے بیدار ہو ا تو خواب کے بارے میں سوچا، پھرخود ہی کہنے لگا : ”یہ تو محض خواب ہے، اس کا کیا اعتبار۔“ لہٰذا اس نے خواب کی طرف توجہ نہ دی، کچھ عرصہ بعد اسے پھر اسی طرح خواب  میں کہا گیا کہ فلاں موچی تجھ سے افضل ہے ۔مگراب کی بار بھی اس نے خواب کی طر ف