Book Name:Husn-e-Zan ki Barkatain

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کو اِختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فَضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سَعَادَت  حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رِسالت ،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ،مُصطَفٰے جانِ رَحْمت، شمعِ بزمِ ہدایت ،نوشۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ،ج۱ ص۵۵ حدیث ۱۷۵ دارالکتب العلمیۃ  بیروت )

سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا

جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

گھر میں آنے جانے کےچند مَدَنی پھول : 

 (1)جب گھرسے باہَر نکلیں تو یہ دُعا پڑھئے :”بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ“ ترجمہ: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے نام سے ،میں نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  پر بھروسہ کیا ۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے بغیر نہ طاقت ہے نہ قوَّت۔(ابوداود، ج۴ ص۴۲۰ حدیث۵۰۹۵)

اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس دُعاکوپڑھنے کی بَرَکت سے سیدھی راہ پر رہیں گے ، آفتوں سے حفاظت ہو گی اور اللہُ الصَّمَد عَزَّوَجَلَّ کی مدد شاملِ حال رہے گی۔(2) اپنے گھر میں آتے جاتے محارِم ومَحرمات (مَثَلاً ماں، باپ ، بھائی،بہن، بال بچّے وغیرہ)کوسلام کیجئے(3) اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا نام لئے بغیر مَثَلاً بِسْمِ اللہ کہے بغیر جو گھر میں داخل ہوتا ہے شیطان بھی اُس کے ساتھ داخِل ہو جاتا ہے (4) اگر ایسے مکان(خواہ اپنے خالی گھر) میں جانا ہو کہ اس میں کوئی نہ ہو تو یہ کہئے: اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلیٰ عِبَادِ اللہِ الصّٰلِحِیْن (یعنی ہم پر اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نیک بندوں پر سلام )فِرِشتے اس سَلام کا جواب دیں گے۔( رَدُّالْمُحتارج۹ ص ۶۸۲)یا اس طرح کہے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ(یعنی یا نبی آپ پر سلام )کیونکہ حُضُورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رُوحِ مُبارَک مسلمانوں کے گھروں میں تشریف فرما ہوتی ہے۔  ۹۶، شرح الشّفاء للقاری ج۲،ص۱۱۸) (5) جب