Book Name:Allah عزوجل ki Muhabbat kaisay Hasil ho?

جدیدقرآنی تفاسیر اور دِیگر اسلامی عُلوم پر لکھی گئی کتابیں بالخصوص  اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکی لکھی ہوئی، کثیر کتابوں سے کلام اَخذ کرکےآسان انداز میں پیش کیا گیا ہے(3)تفسیرصِراطُ الجنان میں ، تفسیر خزائنُ العرفان اور تفسیر نورُالعرفان کا فیضان ہے،تفسیر خزائنُ العرفان،خلیفہ اعلیٰ حضرت،صدرُالافاضل سید،حافظ،حکیم مُفتی نعیمُ الدّین مُراد آبادی  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی اورتفسیر نورُالعرفان اِن کے خلیفہ، مُفسرِ شہیر،حکیمُ الامّت مفتی احمد یارخان نعیمیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی ہے(4)تفسیر صِراطُ الجنان نہ زِیادہ طویل ہے نہ ہی بہت مختصر ،بلکہ متوسط اورجامع ہے(5)تفسیر صِراطُ الجنان میں حتی الاِمکان آسان انداز اختیار کیا گیا ہے تا کہ عام اسلامی بھائی بھی اس سے فائدہ حاصل کر سکیں (6)تفسیر صِراطُ الجنان میں اعمال کی اِصلا ح کے لیےمُعاشرتی بُرائیوں کا تذکرہ اور معاشرتی برائیوں کے عذابات بیان کیے گئے ہیں(7)تفسیرصِراطُ الجنان میں جنّت کے اِنعامات کے حصول کی ترغیب اورجہنم کے عذابات  کی ترہیب موجود ہے(8)تفسیر صِراطُ الجنان میں باطنی امراض کے متعلق بھی قدرے تفصیل سے کلام کیا گیا ہے(9)تفسیر صِراطُ الجنان میں والدین،رِشتے داروں، یتیموں،پڑوسیوں وغیرہ کے ساتھ اچھا سلوک کرنے اور صِلہ رحمی کرنے کے متعلق بھی اِصلاحی مواد موجود ہے(10)تفسیر صِراطُ الجنان میں عقائدِ اہلسنّت اور معمولاتِ اہلسنّت کی دلائل کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے(11)تفسیر صِراطُ الجنان میں موقع کی مناسبت سے حضورِ پُرنور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَاور صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  اور اولیائے عِظام کی سِیرت اور واقعات بھی ذِکر کیے گئے ہیں(12)تفسیر صِراطُ الجنان میں آیات سے حاصل ہونے والے رنگ برنگے،نِت نئی خوشبووں والے مدنی پھول بھی موجود ہیں۔

محبتِ اِلٰہی سے معمورجو آیت ہم نے سُنی،اس کے متعلق تفسیر صِراطُ الجنان میں ہے،