Book Name:Tarke Jamaat ki Waeidain

نارِ جہنم سے تُو اماں دے

خُلْدِ بَریں دے باغِ جِناں دے

وَاسِطَہ نُعماں بِن ثابِت کا

یااللہ مِری جھولی بَھردے

(وسائلِ بخشش)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نماز جماعت سے اَدا کرو:

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!قرآنِ پاک اوراحادیثِ مُبارَکہ میں جہاں  بھی نماز کی اَدائیگی کا حکم آیا ہے، اس سے مُراد نماز کو تَمام تَر فَرائض و واجِبات کے ساتھ اَدا کرنا ہےاورنماز کے واجِبات میں سے یہ بھی ہے کہ اُسے جماعت کے ساتھ  پڑھا جائے ۔پارہ 1سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ کی آیت نمبر 4٭ میں اِرْشاد ہوتاہے ۔

وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ ارْكَعُوْا مَعَ الرّٰكِعِیْنَ(۴۳) (پ۱،  البقرۃ:۴۳)

تَرْجَمَۂ کنزالایمان:اورنماز قائم رکھواور زکوٰۃ دو اوررکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔

تفسیرِ خازن میں ہے: اس آیت میں نماز باجماعت ادا کرنے پر اُبھارا گیا ہے ،گویا کہ فرمایا: نماز پڑھنے والوں کے ساتھ جماعت سےنماز پڑھو ۔(تفسیر الخازن ،پ۱ ،البقرۃ: تحت الایۃ۴۳، ۱ /۴۹ )

ایک اور مقام پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پارہ 29 سُوْرَۃُ الْقَلَمۡکی آیت نمبر42,4٭میں ارشاد فرماتا ہے:

یَوْمَ یُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَّ یُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَۙ(۴۲) خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْجَمَۂ کنزالایمان:جس دن ايک ساق کھولی جائے گی (جس کے معنی اللہ ہی جانتا ہے)اورسجدہ کو بُلائے جائيں