Book Name:Tarke Jamaat ki Waeidain

کے ساتھ دیکھا،ہم سب کہیں جارہے تھے۔اتنے میں ایک گُھڑ سوار نے مجھ سے کہا:'' تم اپنے گھوڑے کو مَشَقَّت میں نہ ڈالو ،بے شک تُم ہم سے نہیں مل سکتے۔'' میں نے کہا:'' میں آپ کے ساتھ کیوں نہیں مل سکتا؟'' کہا : ''اس لئے کہ ہم نے عشاء کی نماز باجماعت اَدا کی ہے۔''(عیون الحکایات،ج ۲، ص: ۹۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نماز کی فرضیت:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کہ جماعت چُھوٹ جانے کے بعداگرکوئی اس نماز کو 27 بار پڑھ بھی لے تب بھی باجماعت نمازپڑھنے کے ثواب کے برابر نہیں پہنچ سکتا۔ یقیناً باجماعت نماز پڑھنے کی اپنی ہی بَرَکتیں ہیں جو بغیر جماعت کے حاصل نہیں ہوسکتیں۔لہٰذاہمیں بھی چاہیے کہ باجماعت نمازکی اَدائیگی کے لئے وَقْت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں اوراپنے کام کاج ،اَہل وعِیال اوردیگر مَصْروفیات پر  نمازکو فَوقیت دیں،کیونکہ کوئی  عمل نماز سے بڑھ کر اَہَمیَّت کا حامل نہیں ہوسکتا۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پار 28 سُوْرَۃُ الْمُنَافِقُوْنکی آیت نمبر 9 میں اِرْشاد فرماتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُلْهِكُمْ اَمْوَالُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِۚ-وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ(۹)

تَرْجَمَۂ کنزالایمان:اے ايمان والوتمہارے مال نہ تمہاری اَوْلاد کوئی چيز تمہيں اللہ کے ذِکْر سے غافِل نہ کرے اور جو ايسا کرے تو وہی لوگ نُقْصان ميں ہيں۔

مُفسرينِ کرامرَحِمَہُمُاللہُتَعَالیٰ کی ايک جماعت کا قول ہے کہ اس آيتِ مُبارَکہ ميں ’’ذِکْرِاللہ‘‘ سے مُراد پانچ(5) نمازيں ہيں، لہٰذا جو اپنے مال مثلاً خريد وفروخت يا پیشے يا اپنی اَوْلاد کی وجہ سے نمازوں کو