Book Name:Tarke Jamaat ki Waeidain

تاجران ‘‘بھی ہے،تِجارت ایک ایسا شُعْبہ ہے جو ہر ملک میں رِیڑھ کی ہڈی کی حَیثیَّت رکھتا ہے، بلکہ کئی ملکوں کی مَعِیْشت کا اِنْحِصار و مَدار ہی تِجارت پر ہے، مگر بدقسمتی سے علمِ دِین سے دُوری کی وجہ سے آج مسلمانوں کی ایک تعدادتجارت کے اسلامی سُنہری اُصُولوں پرعمل کرنے سے بہت دُور ہے۔چُنانچہ تبلیغ ِقراٰن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک مجلس بنام ’’مجلسِ تاجران‘‘  کا قِیام عمل میں آیا، جس کا کام شُعبہ تِجارت سے مُنْسلک لوگوں کو تجارت کے مُتَعَلِّق اسلامی تعلیمات سے رُوشناس کرانا، ان میں تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیرغیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے نیکی کی دعوت کی دُھومیں مَچانے کے پیغام کو عام کرنا اور انہیں دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے، مدَنی مقصد کے حُصُول اور بازاروں میں مَدَنی ماحول بنانے کیلئے مسجدیا کسی بھی مُناسِب مَقام پر درسِ فَیضانِ سُنَّت وغیرہ دینے کااِہْتمام کرناہے، جسے چوک دَرْس کہا جاتا ہے۔چوک درس کے علاوہ وقتاً فوقتاً مُختلف اَوْقات میں" تِجارت کورسز" کروانے کا بھی اِہْتمام کیا جاتا ہے،مدنی چینل پر باقاعدہ بیانات بنام سلسلہ’’اَحْکامِ تِجارت‘‘ کی ترکیب ہے، الغرض تِجارت کو صحیح معنیٰ میں اِسْلامی خُطُوط پر اُسْتُوار(مُسْتَحْکَم ومَضْبُوط)کرنے کیلئے ،دعوتِ اسلامی کی یہ مجلس کوشش میں مگن ہے۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مَچی ہو !

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کام

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّتبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیرسِیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا مُشکبار مدنی ماحول اچھی صُحْبت فَراہَم کرتا ہے، اس مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر لاکھوں لوگ گُناہوں بھری زِندگی